سیاسی اشتہارات پر شفافیت یقینی بنائیں گے :زکربرگ

0
40
  • یواین آئی
  • نیویارک؍؍ فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سیاسی اشتہارات کو لے کر پوری شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زکربرگ نے پاکستان اور دیگر ممالک میں عام انتخابات کے پیش نظر یہ ضروری اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کے تحت سیاسی اشتہارات ادا کرنے والوں کی شناخت کی بھی تصدیق کی جائے گی۔ 2016 میں کچھ ممالک میں انتخابات کے دوران مبینہ طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے مختلف ہتھکنڈے اپنائے جانے کی اطلاعات کے تناظر میں زکربرگ کے اس اعلان کو کافی اہم سمجھا جا رہا ہے ۔زکربرگ نے اپنے فیس بک پیج پر کہا کہ انتخابی امیدواروں یا افراد کے لئے پیغام یا’سیاسی اشتہارات’ میں ادا کرنے والے شخص کے نام یا شناخت کو لے کر نئی پالیسی کی تعین کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا”ہم امریکہ میں یہ کام شروع کر رہے ہیں اور آنے والے مہینوں میں اسے باقی دنیا میں توسیع دی جائے گی”۔فیس بک کے سی ای او نے کہا”اگلے سال امریکہ، میکسیکو، برازیل، ہندوستان، پاکستان اور دیگر ممالک میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں، ان انتخابات میں مثبت بات چیت کی حمایت اور مداخلت پر روک کویقینی بنانا میری اعلی ترجیحات میں سے ایک ہے ”۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا