سیاحتی مقام سرتھل میں موبائل ٹاور نصب کیاجائے :یاسر چودھری

0
0

لازوال ڈیسک
بنی؍؍اپنی پارٹی صدر کنڈی(بنی بسوہلی)یاسر چودھری نے حکومت سے سیاحتی مقام سرتھل میں موبائل ٹاور کی تنصیب اور دور دراز علاقوں میں موبائل مواصلاتی نظام بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے علاقہ میں چوبیس گھنٹے بجلی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پنچایت لوانگ میں واقع سرتھل میں ترقی کا نام ونشان نہیں، گاو ¿ں تک رابطہ سڑک بھی تعمیر نہ ہے جس وجہ سے وسیع آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اس جگہ کا انتہائی دلفریب نظارہ ہے لیکن حکومت اِس کو بطور سیاحتی مقام ترقی دینے میں ناکام رہی ہے۔اِن باتوں کا ذکر یاسر چودھری نے سرتھل میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں اور مقامی نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سرتھل میں سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقدہ اِس ٹورنامنٹ میں یاسرچودھری اعزاز ی مہمان کے طور مدعو تھے۔ انہوں نے کہاکہ یہاں سیاحتی شعبہ کو فروغ دینے کے وسیع ترامکانات موجود ہیں جس سے مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقعے پیدا ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے اْمیدظاہر کی کہ سرتھل کو جموں وکشمیر میں سیاحتی نقشہ پر لایاجائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا