اپنی پارٹی لیگل سیل صوبائی صدر کی پنچایت چرالہ میں وی ڈی جی اور ایس پی او ز کے ساتھ میٹنگ

0
0

لازوال ڈیسک
بھدرواہ؍؍اپنی پارٹی لیگل سیل صوبائی صدر جموں ایڈووکیٹ وکرم راٹھور نے بھدرواہ کی پنچایت چرالہ میں ایک میٹنگ منعقد کی جس میں وی ڈی جی اور ایس پی اوز کو درپیش مشکلات ومسائل پر تفصیلی غوروخوض کیاگیا۔ موصولہ پریس ریلیز کے مطابق میٹنگ میں گاوں دفاعی گروپس اور ایس پی اوز نے اپنی بقیہ اْجرتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ اْنہیں بیان حلفیوں پر دستخط کرنے کے لئے مجبور کیاگیا جوکہ اْن کے حقوق کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہاکہ اْن کا معاملہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ کی ڈویڑن بنچ کے پاس زیر سماعت ہے ، البتہ انتظامیہ مبینہ طور پر وی ڈی جی اور ایس پی اوز سے زبردستی بیان حلفی پر دستخط کروا رہی ہے جوکہ غیر قانونی ہے اور اِس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ مستقل بنیادوں پر وی ڈی جیز اور ایس پی اوز کو ماہانہ 18ہزار روپے دیئے جائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا