منشیات کے خاتمہ کا بین الاقوامی دن کے موقع پر محکمہ ایکسائیز کے زیر اہتمام ریلی کا اہتمام

0
0

پروگرام کے دوران سکولی بچوں اور دیگر مقررین نے منشیات کے مضرات پر روشنی ڈالی
ریاض ملک
منڈی؍؍منشیات کے خاتمے کا انٹرنیشنل دن کے موقع پر ملک بھر کے ساتھ ساتھ ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے گاوں اڑائی میں ایک پروگرام کا اہتمام کیاگیا۔ محکمہ ایکسائیز پونچھ کے زہر اہتمام گورنمنٹ مڈل سکول حویلی میں ایک پروگرام کا اہتمام کیاگیا۔ پروگرام سے قبل مڈل سکول کے بچوں نے ایک ریلی نکال کر نشہ سے پاک ماحول بنانے اور نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے دور رہنے کا پیغام دیا۔ محکمہ ایکسائیز افیسر پونچھ رینج انسپکٹر محمد فاروق چوہدری ،نے پنچائیت حویلی ،پنچائیت ملکاں،پنچائیت پیراں کے سرپنچوں، سکول عملہ ودیگر لوگوں کی موجودگی میں ریلی کو ہر جھنڈی دیکھاکر روانہ کیا۔مڈل سکول، پنچائیت گھر ،قادر موڑ ،راتھراں ،شیخاں،سے ہوتے ہوے مین بازار حویلی جامعہ تعلیم القران سے واپس مڈل سکول حویلی اختتام پزیر ہوئی۔جہاں سماجی کارکن شکیل احمد پرے کی قیادت میں بچوں اور والدین کی روبرو ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا۔جس میں سکولی بچوں نے منشیات کے مضرات اور نوجوان نسل کو منشیات کی لت میں پڑنے سے روکنے کے لئے نصیحت اموز تقاریر پیش کیں۔ مڈل سکول انچارج ماسٹر ایاز احمد شیخ نے استقبالیہ پیش کرتیہوے محکمہ اکسائیز پونچھ جموں وکشمیر کی منشیات مخالف کوششوں کی سرہانہ کی۔ اور انٹر نیشنل ڈرگس ڈے کے موقع پر دورداز علاقع مڈل سکول اڑائی حویلی کو ہی تقریب کے لئے نامذد کرنے پر شکریہ اداکیا۔بچوں کے پرگرام کی نظامت کے فرائیض ماسٹر محمد احمد چوہان نے انجام دیے۔ اور اج کے دن کی مناسبت سے بچوں کو جانکاری فراہم کی۔ پروگرام کے دوران سرپنچ اڑائی ملکاں محمد اسلم ملک ،سرپنچ محمد اسلم تانترے ،ماسٹر فاضل ظہیر چوہان ،نے محکمہ اکسائیز پونچھ کی حکومت ہند کی جانب سے چلائی نشہ مکت بھارت مہیم کے حوالے سے گفتگو کی۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کے ساتھ ساتھ والدین اور سماج میں مقام رکھنے والے تمام افراد کی یہ زمہ داری بنتی ہیکہ وہ اپنے نوجوانوں کو منشیات کے استعمال اور کاروبار پر گہری نظر رکھیں۔اور ایسے نوجوانوں کی نشاندہی کریں۔جو سماج میں منشیات کو عام کرنے اور نسل کشی کے درپہ ہیں۔انہوں نے محکمہ اکسائیز کے تمام عملہ علی افیسران کا بھر پور شکریہ اداکیا۔محکمہ اکسائیز پونچھ رنیج کے اکسائیز افیسر محمد فاروق چوہدری نے اپنے خطاب میں والدین اور سماج میں پہچان رکھنے والے لوگوں اور اساتذہ کو چاہے کہ وہ انتظامیہ کے نشہ مکت پروگرام میں شامل ہوکر ملک بھر کے ساتھ ساتھ ضلع تحصیل بلاک اور گاوں سطح پر منشیات کو روکنے میں تعاون پیش کریں۔تاکہ ہماراملک منشیات سے پاک حوشحال ملک بن سکے۔ صدر مجلس نے بھی میزبانی اور صدارت کا احساس کرتے ہوے محکمہ اکسائیز کے تمام عملہ ،مڈل سکول کے تمام اساتذہ والدین اور دیگراے ہوے مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔ آخر میں سکول انچارج ہیڈماسٹر ایاز احمد نے مہمانوں کا شکریہ ادکیا۔ شبیر احمد بھٹ محکمہ ایکسائیز کے دیگر کارکنان نے بھی اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنارول اداکیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا