سکھ برادری نے گرو نانک دیو جی مہاراج کا 554 ویں پیدائش منایا

0
0

سدرشن سنگھ وزیر چیئرمین سکھ یونائیٹڈ فرنٹ کی قیادت میں اہم اجلاس منعقد
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گرو نانک دیو جی مہاراج جی کے 554 ویں پرکاش اتسو کے موقع پر ایس سدرشن سنگھ وزیر چیئرمین سکھ یونائیٹڈ فرنٹ جموں و کشمیر کی صدارت میں جموں و کشمیر کی مختلف سکھ تنظیموں کے ساتھ سکھ یونائیٹڈ فرنٹ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر مقرری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ گرو نانک دیو جی مہاراج نے ہندوستان کے تمام حصوں میں سفر کیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہندوستان کے علاوہ بھی گرو نانک نے دنیا کے کئی علاقہ جات کا سفر کیا اور اپنی زندگی میں سماج کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے گرونانک دیو جی کی تعلیمات پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سکھ نوجوانوں کے والدین سے اپیل کی کہ وہ منشیات کا استعمال ترک کر کے امرت دھاری بنیں اور تعلیمی میدان میں آئیں تاکہ وہ ملک کے سب سے زیادہ خوشحال نوجوان بن سکیں جس کی ضرورت ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا