جی ڈی سی کالاکوٹ میں یوم دستور منانے کے لیے متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں

0
0

طلباء کی بڑی تعداد نے مختلف سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
لازوال ڈیسک
کالاکوٹ؍؍جی ڈی سی کالاکوٹ نے پرنسپل ڈاکٹر سیما اروڑہ کی سرپرستی میں میرا آئین میرا فخر کے تھیم کے تحت یوم دستورکے جشن کے ایک حصے کے طور پر کالج کے احاطے میں متعدد سرگرمیوں کی میزبانی کی۔واضح رہے یہ سرگرمیاں 6 نومبر سے شروع ہوئیں اور 26 نومبر تک جاری رہیں۔ اس 20 روزہ جشن کے پروگرام کے دوران متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔وہیںشعبہ سیاسیات کے ذریعہ دو مختلف موضوعات’خواتین کے حقوق‘ اور ’ہندوستان کی آزادی کی تحریک‘ پر مضمون نویسی کے مقابلے کا آغاز ہوا۔دریں اثناء کالج کے احاطے میں POCSO اور بچوں کے حقوق سے متعلق آگاہی پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا انعقاد سوشیالوجی کے شعبہ نے کیا تھا۔تاہم 10 نومبر کو این ایس ایس کمیٹی کی طرف سے سوچھ دیوالی کے موضوع پر دستخطی مہم بھی چلائی گئی۔ 18 نومبر کو پرنسپل جی ڈی سی کالاکوٹ ڈاکٹر سیما اروڑہ کی رہنمائی میں ’اپنے حق اور ذمہ داری کو بروئے کار لائیں‘ کے موضوع کے تحت کالج الیکشن منعقد ہوئے۔ اس دوران ’ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی زندگی‘ پر ایک فلم کی نمائش کی گئی تاکہ طلبہ کو بی آر امبیڈکر کی زندگی کے سفر اور ہندوستانی آئین کے مسودے میں ان کے تعاون کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ اگلی سرگرمی 20 نومبر کو شعبہ ماحولیات کے ذریعہ منعقد کی گئی جہاں اسسٹنٹ پروفیسر (ماحولیاتی سائنس ) پروفیسر خالدہ پروین نے ماحولیاتی قوانین پر لیکچر دیا۔دریںا ثناء شعبہ سیاسیات کی جانب سے 25 نومبر کوووٹنگ کے حقوق پر ایک اور کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا