شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی
لازوال ڈیسک
کولگام؍؍ پولیس اور عوام کے درمیان خلاء کو ختم کرنے کے لیے اپنی غیر متزلزل کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، ایس ایس پی کولگام ساحل سرنگل-آئی پی ایس کی ہدایت پر کولگام پولیس نے پولیس اسٹیشن، قاضی گنڈ، پی ایس کنڈ، پی ایس منزگام ،پی ایس ڈی ایچ پورہ میں پولیس کمیونٹی پارٹنرشپ گروپ میٹنگز کا اہتمام کیا ۔وہیںاجلاسوں کی صدارت متعلقہ دائرہ اختیار کے افسران نے کی اور ان میں ان علاقوں کے نمبردار، چوکیدار معزز شہری اور اوقاف کمیٹیوں کے اراکین نے شرکت کی۔دریں اثناء اجلاس کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی۔ تمام شکایات کو چیئرنگ افسران نے سنا اور انہیں کارروائی کے علاقے اور دائرہ اختیار کی بنیاد پر الگ کر دیا گیا۔اس دوران شرکاء کو یقین دلایا گیا کہ محکمہ پولیس سے متعلق تمام شکایات کو قانون کے مطابق نمٹا جائے گا اور محکمہ پولیس کے دائرہ کار سے باہر پڑنے والی شکایات کو طے شدہ طریقہ کار کے تحت متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔اس دوران شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ علاقے میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔