”سوچھ بھارت ابھیان “اب بے معنی لگنے لگا ہے“ بلا ور کا بس اڈہ صفائی کا منتظر

0
0

لازوال ڈیسک
کٹھوعہبھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے سوچھ بھارت کا آغاز ۲ اکتوبر ۴۱۰۲ کو ملک گیر سطح پرصفائی ستھرائی کیلئے کیا تھا۔اس پروگرام کوسرکاری ا ور غیر سرکاری اداروں اور کئی اہم شخصیات کی جانب سے زبردست حمایت حاصل ہوئی تھی۔صفائی ستھرائی کی ایک اہم قدم اٹھایا گیا تھاتحصیل بلا ور کے بس اڈے اور اس کے اندر کئی تجارتی مراکز سے گزرتی ہوئی گلی میں صاف ستھرائی کا کوئی خاص خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔جگہ جگہ موجود کچرہ اس بات کی گواہی دے رہا ہے،حکومت کی طرف سے اس طرف کوئی خاص توجہ نہیں ہے۔جبکہ باقی شہروں میں اس بات کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے ۔حکومت کی جانب سے باقاعدہ کچرہ جمع کرنے کےلئے الگ الگ جگہوں پر کوڑے دان رکھے جاتے ہیں تا کہ لوگ ادھر ادھر گندگی نہ پھینک سکیںجس کی وجہ انسان کئی امراض سے بچ سکتا ہے۔دوکاندار اپنی اپنی دوکانوں کے سامنے کچرہ ڈالنے پر مجبور نظر آرہے ہیں۔ صاف ستھرائی والا ماحول معاشرے کی تہذیب وتمدن میں عکاسی کرتا ہے۔صفائی ستھرائی صحتمندزندگیوں کے لئے اشد ضرورت ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا