لازوال ڈیسک
جموںمہنت منجیت سنگھ شرومنی ڈیرہ ننگالی صاحب پونچھ کی ہدایت پر ضلع جموں کے وارڈ نمبر پانچ سمبل کیمپ سے گاڈی گڑھ تک مو ٹر سائیکل سواروں نے منشیات مخالف ایک ریلی نکالی ۔اس ریلی میں تقریباً تین سو موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی یہ ریلی سکھ نوجوان سبھا سمبل کیمپ جموں کے پرچم تلے منعقد کی گئی جس کو افعاد المجتبیٰ نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔اس موقع پر آی جی کرائم برانچ وویک گپتا، ایس ایس پی جموں سدھرشن سنگھ وزیر ،چئیرمین جے اینڈ کے سکھ اتحادی فرنٹ،سابق جے کے ڈی جی پی سی صدر، ایس ڈی ایم آر ایس پورہ اور سکھ نوجوان سبھا نے شرکت کی۔ انہوں نے وزیر اعلی محبوبہ سے یہ التجا کی کہ منشیاتی دھندوں کو ختم کرنے کے لئے پولیس کو ہدایت دی جائے اور منشیاتی کاروبار میں ملوث اشخاص کو گرفتار کیا جائے تا کہ نسل نواس سماجی لعنت سے محفوظ رہ سکے۔ اس کے علاوہ انہوں نے پولیس سے بھی گزارش کی کہ اس کام میں ملوث اشخاص کوکڑی سے کڑی سزا دی جائے تا کہ آنے والی نسل کو محفوظ رکھا جا سکے اورریاست جموں و کشمیر میں جہاں جہاں بھی منشیاتی اشیاء بیچنے والے اشخاص ہیں انہیں گرفتار کر کے سزا دی جائے۔