لازوال ڈیسک
جموں؍؍ گورنمنٹہائر اسکنڈری اسکول پلوڑہ جموں میںڈپٹی ایس پی انیتا پواراورڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس کی نگرانی میں ایک روزہ بیداری کیمپ کا انعقاد کیا جس میں سکول کے100 طلباء نے حصہ لیا۔ وہیںپروگرام کے دوران سول ڈیفنس کے ماہرین نے طلباء کو فرسٹ ایڈ، فائر فائٹنگ بالخصوص منشیات کی لت سے متعلق بنیادی معلومات کے بارے میں آگاہی دی۔واضح رہے اس آگاہی پروگرام کا بنیادی مقصد طلباء اور عملے کے ارکان کو قدرتی یا انسان ساختہ آفات کے دوران احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کرنا اور طلباء کو منشیات کی لت سے بچانا ہے۔ اس موقع پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے عنوانات پر لیکچر دیا گیا اور منشیات کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی گئی۔وہیہں گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول پلوڑہ کی پرنسپل سنیتا چڈھا نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو کے بارے میں بیداری پھیلانے میں سول ڈیفنس کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے مستقبل میں بھی ایسے پروگرام منعقد کرنے کی درخواست کی۔