معاشرے کی تشکیل میں کلید کے طور پر اساتذہ کا کردار

0
0

سینٹرل یونیورسٹی آف جموں میں پہلا شکشا شاسترتھ اختتام پذیر ہوا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ سنٹرل یونیورسٹی آف جموںکے شعبہ ایجوکیشنل اسٹڈیز نے نوراتری کے چوتھے دن ‘شِکشا شاسترتھ’ کا آغاز کیا۔واضح رہے یہ ایک ایسا فورم ہے جو لیکچروں، بات چیت، مکالموں اور مباحثوں کے ذریعے سیکھنے کے جذبے کو ابھارنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ تاہم افتتاحی تقریر کا موضوع’اساتذہ کی تعلیم کی ہندوستانی روایت اور اس کی عصری مطابقت‘تھا۔اس موقع پر سنٹرل یونیورسٹی آف جموں کے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو جین مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کسی بھی فرد کو صحیح سمت دینے کے لیے تعلیم کے کردار پر زور دیا اور اس طرح ایک مثالی معاشرے کی تعمیر میں اساتذہ کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے قومی تعلیمی پالیسی2020 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم سب کے لیے ہے اور معیاری تعلیم سب تک پہنچنی چاہیے۔ انہوں نے سیکھنے والوں کے انتخاب اور دلچسپیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہندوستانی روایت کی طرف واپس جانے کے لئے سیکھے ہوئے اجتماع کی توجہ کو مبذول کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا