لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں و کشمیر دھرمارتھ ٹرسٹ نے جنگی بنیادوں پر شری رنبیریشور مندر کے متاثرہ علاقے کو صاف کرنے میں میئر راجندر گپتا، کمشنر جے ایم سی راہل یادو، اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی گئی فعال اور بروقت مدد کا اعتراف کیا۔ واضح رہے 17 اکتوبر کی صبح، شری رنبیریشور مندر کے بیرونی برآمدے کو آسمانی بجلی گرنے اور تیز بارش کی وجہ سے نقصان پہنچا۔یہاںجاری ہونے والے ایک سرکاری بیان میں، جے اینڈ کے دھرمارتھ ٹرسٹ کے صدر آر ایس لانگے (ریٹائرڈ بریگیڈیئر) نے میئر راجندر گپتا، کمشنر راہل یادو، اور مندر کے احاطے کی بحالی میں تیز ردعمل اور مدد کے لیے ضلعی انتظامیہ کی سرشار کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے جموں میونسپل کارپوریشن کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ونود شرما کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تباہ شدہ مواد کو صاف کرنے کے لیے ضروری مشینری کی تعیناتی کی اور سائٹ کی موثر بحالی میں تعاون کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان عہدیداروں اور حکام کی اجتماعی کوشش اور تعاون نے مندر کی بحالی کے جاری کاموں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔