ڈگری کالج نا دیا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا
ظہیر عباس
منڈی// آج بعد نماز جمعہ منڈی مین بازار میں ایک جلوس برآمد ہوا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی جنہوں نے تمام گاڑیوں کی آمد و رفت کو بند کردیا یہ احتجاج سول سوسائٹی منڈی کی جانب سے عمل میں لایا گیا واضح رہے کہ حکومت وقت کی طرف سے پوری ریاست میں سترہ گورنمنٹ ڈگری کالجوں کی منظوری دی گئی جس میں منڈی کا نام بالکل نہیں ہے مقررین کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بار حکومتوں سے کالج کی مانگ رکھی اور کئی بار ریزولیشن بھی پیش کئے گئے مگر یہاں کی عوام کو اج پھر اندھیرے میں رکھتے ہوئے کالج نا دیا گیا جس کی وہ پر زور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں کے غریب بچے لورن بیلا بالا’ساوجیاں گگڑیاں سے چالیس کلومیٹر کا سفر طے کر کے پونچھ جانا پڑتا ہے جس کے لئے انکے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں مقررین میں سے ماسٹر امیر دین،بشیر احمد نائک،سرپینچ محمد شفیع،غلام عباس،عبدال احد بھٹ،اکرم لون،مولوی شفیع،فاروق خان وغیرہ نے حکومت وقت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا تھا کہ منڈی کے لئے کالج کی منظوری ہو گئی ہے مگر جب فہرست کو دیکھا گیا تو منڈی کا کہیں پر بھی نام نہیں تھا جس کے خلاف وہ جلد ایک پلان کیا ہوا حتجاج چھیڑ دینگے جس کو قابو میں لانا ضلع انتظامیہ کے لئے بے حد مشکل ہوجائے گا اسلئے انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر منڈی کو کالجوں کے اس فہرست میں شامل کرتے ہوے کالج کی منظوری نا دی گئی تو منڈی میں حالات سنگین ہو سکتے ہیں اور انہوں نے تمام ارکان قانونساز کونسل و رکن اسمبلی سے بھی گزارش کہ کہ وہ اس مسئلہ کو حکام تک پہنچا کر جلد سلجھانے کی کوشش کریں تاکہ حالات سازگار رہیں۔