تھنہ منڈی میں ایس ڈی ایم اور ایس ڈی پی او دفتروں کے تعمیری کام کا آغاز

0
0

تعمیراتی ایجنسی مقررہ مدت میں کام کوپایۂ تکمیل کوپہنچائے:ڈاکٹرشاہداقبال چوہدری

عمرارشدملک

راجوری؍؍ضلع انتظامیہ راجوری کی جانب سے ایس ڈی ایم اور ایس ڈی پی او دفتروں کے تعمیری کام کا آغاز ضلع انتظامیہ نے کیا تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری، ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس ، ایس ڈی ایم افضل مرزا، اضافی ایس پی محمد یوسف، ایس ڈی پی او افتخار چوہدری، ڈاکٹر امتیاز اور سینئر آفیسران موجود تھے۔ضلع میں اس دیرینہ مانگ کے پیش نظر ریاستی سرکار نے دونوں دفتروں کیلئے تعمیری کام کا آغاز عمل میں لایا ہے ۔اس ضمن میں مقامی عوام نے ضلع انتظامیہ کی ان دونوں دفاتر کی تعمیر کے قدم کی سراہنا کی ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر شاہد اقبال نے کام کروانے والی ایجنسی کو تین چار ماہ کے اندر کام کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔اس کے ساتھ ساتھ پارکنگ اور کانفرنس ہال کی سہولیات کے احکام بھی صادر کئے گے جبکہ کورٹ کمپلکس تھنہ منڈی اور بار ایسو سی ایشن میں بنیادی ڈھانچے کیلئے بھی تلقین کی گئی ۔ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں دفاتر کو ایک جگہ تعمیر کرنے سے عوامی مشکلات کے ازالہ میں راحت پیدہ ہوگی جبکہ اسی ڈی ایم افضل مرزا نے علاقہ میں شروع کی گئی عوامی خدمات کی مکمل جانکاری فراہم کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا