مینڈھر بازار مین انتظامیہ کی ’سرجیکل سٹرائک‘

0
0

شبانہ انہدامی کارروائی،ناجائزتجاوزات کئے ڈھیر،عوام میں خوشی اورغمی بھی،جام میں کمی ہوگی،دکاندار پریشان
اعجاز کوہلی

میندھر؍؍آے دن مہنڈر بازار میں ناجائز طریقہ سے سڑک کی طرف بڑھتا دوکانداروں کا سامان اور ناجائزنکالی گئی سیڑیوںنے بازار کو پوری طریقہ سے کم کر دیا جس کی وجہ سے بازار میں گاڑیوں کا لمبا اور کئی کئی گھنٹوں جام دیکھنے کو ملتا تھا اس پریشانی سے نمٹنے کے لئے کئی سیاسی و سماجی شخصیات کہ علاوہ اخبارات کے نمائندگان نے انتظامیہ پر دبائو ڈالا کہ مہنڈر بازار سے ناجائز قبضہ کو ہٹایا جائے۔اس ضمن میں ضلع و تحصیل انتظامیہ نے منصوبہ بندی بنائی اور پورے بازار کی ویڈیو گرافی کروائی اس کہ بعد ڈی سی پونچھ کی قیادت میں ویڈیو کے ذریعہ ان جگہوں کی نشاندہی کی گئی جہاں جہاں ناجائز طریقہ سے لوگ سڑک کی طرف بڑے ہیں پوری منصوبہ بندی کہ بعد ایڈمنسٹریشن کی جانب سے بازار میں اشتہارات لگائے گے جن میں آویزاں کر دیا تھا کہ ناجائز قبضہ کو ہٹایا جائے نہیں توانتظامیہ خود ہٹا سکتی ہے لیکن ناجائز قابض ہوئے لوگوں نے پروا ہ نہ کی جس پر ایس ڈی ایم مہنڈر و ایس ڈی پی اومہنڈر ریاض تانترے کی نگرانی میں دیر رات کاروائی کرتے ہوئے پورے بازار سے ناجائز قبضہ ہٹانا شروع کیا صبح تک پورے بازار سے ناجائز قبضہ ہٹانے میںکامیابی حاصل ہو گئی عام لوگوں کے مطابق یہ انتظامیہ کی بہترین سرجیکل سٹرائیک تھی جس سے قصبے میں لگنے والے ٹریفک جام سے نجات حاصل ہو گئی۔ لیکن حالات خراب نہ ہوں اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے مہنڈر قصبہ میں دفعہ 144نافذ کر دیا تاہم کسی بھی قسم کی ہل چل دیکھنے کونہ ملی پورے بازار میں لوگ خود ٹوٹا سامان اکٹھا کرتے نظر آئے اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے بھی دیکھے گئے مہنڈر بازار میں ناجائز قبضہ کو ہٹانے پر لوگوں نے مہنڈر انتظامیہ خصوصاً ایس ڈی پی آو مہنڈر ریاض تانترے و تحصیلدار مہنڈر شہزاد لطیف خان کا کیا شکریہ اداکیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا