مختلف سیاسی،سماجی وصحافتی اِداروں اور’لازوال ‘کا اظہار تعزیت
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍ انجمن اردو صحافت جمو ںو کشمیر کے صوبائی صدر اور روزنامہ کشمیر اظمیٰ سے منسلک سنیئر صحافی عشرت حسین بھٹ کی والدہ کی وفات پر ادارہ ’لازوال ‘سے منسلک تمام صحافیوں کی جانب سے موصوف کے ساتھ اظہار تعزیت کیاگیا۔جو آج رات گئے سرینگر میں دنیائے فانی کو الوداع کہہ کر اپنے مالک حقیقی سے جاملیں۔ جنہیں آج بعد سہ پہر ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں پرنم آنکھوں کیساتھ سپرد خاک کردیاگیاہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں مختلف سیاسی،سماجی وصحافتی اِداروں وشخصیات کے ساتھ ساتھ ادارہ ’لازوال ‘اور ادارہ سے منسلک ہر فرد عشرت بھٹ اور ان کے جملہ لواحقین وپسماندگان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اور دعاگو ہیں کہ اللہ رب کریم مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عنائیت فرمائے۔ اور اس صدمہ پر مرحوم کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔ ان کی موت پر ادارہ لازوال ، ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن مینڈھر،جرنلسٹ ایسوسیشن منڈی سے تعلق رکھنے والے تمام صحافیوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے حق میں مغفرت کی دعا کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب عشرت حسین بھٹ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔مرحومہ کی موت پر دکھ کا اظہار کرنے والوں میں سینئر صحافی جاوید اقبال،ناظم علی منہاس،طارق خان انقلابی،سرفراز قادری، تعظیم کاظمی، خوشحال بانیا،ایم ایس نازکی،اعجاز احمد کوہلی،سبھاش بالی،وینود دتہ،ویشال بھسین،رونی چندن، داودخان کے علاوہ کئی لوگوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے عشرت حسین بھٹ اور غمزدہ کنبے کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گڑی میں ہم عشرت حسین بھٹ اور عمزدہ کنمبے کے ساتھ ہم بھی برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحومہ کے حق میں بخشش کی دعا کی ہے۔