عالمی قیام ِامن کیلئے مذہبی رہنماؤں کا متحد ہونا ضروری

0
66

شیخ ابوبکر احمد کی ملیشیاانٹر نیشنل مذہبی قیادت کانفرنس سے خطاب، مسلم ورلڈ لیگ کے جنرل سکریٹری سمیت دنیا بھر سے مختلف مذہبی رہنماؤں کی شرکت
کالی کٹ /کوالالمپور(عبدالکریم امجدی)
ملیشیا کے محکمہ مذہبی امور کے ماتحت اور مسلم ورلڈ لیگ کی سرپرستی میں منعقدہ بین الاقوامی مذہبی رہنماقیادت کانفرنس عالمی سطح پر قیام امن،بین المذاہب اتحاد واتفاق کے ساتھ مذہبی رہنماؤں اور قوموں کے درمیان اخوت ومحبت،رواداری،ایثار وقربانی،عدل وانصاف،خدمت انسانیت کی کوشش جیسے عزائم کے ساتھ کوالالمپور کے پلیٹنگ جایامیں منعقد ہوئی۔ جس میں ۷۵ /ممالک کے ۰۰۲/سے زئاد مندوبین نے شرکت کی۔کانفرنس کا افتتاح ملیشیا کے وزیر اعظم انوار ابراہیم نے کیا۔جبکہ صدارت ملیشیا وزیر مذہبی امور ڈاکٹر محمد نعیم بن مختارنے کی۔ خصوصی خطاب مسلم ورلڈلیگ سیکریٹری جنرل شیخ عبدالکریم العیسی نے کیا۔انہوں نے اپنے خصوصی خطاب میں کہاکہ مذاہب اور مذہبی رہنماؤں کے جاری کردہ اصول پر عمل کرکے ہی اتحاد کوقائم کیاجاسکتا ہے۔ شیخ عبدالکریم العیسی نے کہاکہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ کانفرنس سے ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انڈین گرانڈ مفتی شیخ ابوبکر احمد نے کہاکہ عالمی قیام امن کا تقاضہ ہے کہ مذہبی پیشوا متحد ہوں،شیخ نے کہاکہ اسلام کی صحیح تعلیمات بیان کرکے پُرامن زندگی اور اتحاد بین المذاہب کو متعارف کرایا جائے۔مذہبی رہنما ہی اس کام میں کلیدی کردار اداکرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج دنیا بھر میں ہر روز فرقہ وارنہ تشدد،سیاسی اور مذہبی تنازعات رو نما ہوتے ہیں،مذاہب اور برادریوں کے درمیان بقائے باہمی کے زریعہ ہی اس کا حل ممکن ہے۔شیخ ابوبکر احمد نے کہا کہ آج کے پُر تشدد اور ہنگامہ خیر دور میں مذہبی اتحاد اور اظہار یکجہتی کی سخت ضرورت ہے۔شیخ نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ دنیا بھر میں انسان دوستی،ہم آہنگی،انسانی خدمات اور اتحاد کے پیغام کو عام کریں۔ قیام امن میں بین المذاہب ہم آہنگی کا کرداراہم ہوتا ہے۔کانفرنس میں ملیشیائی وزراء فہمی فضل،سمبری عبدالقادر،چیف سکریٹری محمد سوقی،کمبوڈیا کے اسلامی امور کے سینئر وزیر حسن عثمان،ڈاکٹر عثمان بن حاجی،محمد نور مانوتی اسلامک انڈ اسٹینڈنگ کے چیئر مین،کرسچن فیڈریشن کے چیئر مین بسب فلپ تھامس کے علاوہ مختلف اوقوام اور برادریوں مذہبی رہنما،عہدیداران شریک رہے۔ہندوستان سے جامعہ مرکز کے پروچانسلر ڈاکٹر حسین ثقافی،ایس ایس ایف انڈیا کے جنرل سکریٹری مولانا عبید اللہ ثقافی بھی موجود تھے۔
ملیشا کے محکمہ مذہبی امور کے ماتحت منعقدہ ملیشیا بین الاقوامی مذہبی رہنما کانفرنس کے موقع پر مسلم ورلڈ لیگ کے جنرل سکریٹری شیخ عبدالکریم العیسی سے شیخ ابوبکر احمد ملاقات کرتے ہوئے۔
ملیشیا میں منعقدہ بین الاقوامی مذہبی رہنما کانفرنس کا منظر………………………

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا