سلمان نے فلم میں نے پیار کیا کا سین ری کریٹ کیا

0
0

ممبئی 13 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی سپر ہٹ فلم ’میں نے پیار کیا ‘ کا ایک سین ری کریٹ کیا ہے۔

سلمان خان ان دنوں لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے کنبہ سے دور پنویل میں واقع اپنے فارم ہاؤس مین پھنسے ہوئے ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں۔
سلمان ہر روز نئے نئے ویڈیو زشیئر کر کے اپنے مداحوں کو کورونا سے بچاؤ کے لئے آگاہ کر رہے ہیں اور گھر پر ہی رہنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

سلمان نے ایک نیا ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی مشہور فلم ’میں نے پیار کیا‘ کے منظر کو ایک نئے انداز میں ری کریٹ کیا ہےجس میں سلمان نے یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ اگر کورونا کے درمیان ’میں نے پیار کیا‘ فلم ریلیز ہوتی تو وہ کیا کرتے۔
سلمان نے فلم کا ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے ، جس میں انہوں نے پہلے اور موجودہ ماحول کے درمیان فرق سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے سوشل ڈسٹینسنگ کا مشورہ دیا ہے۔

سلمان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عنوان لکھا ’’اگر فلم ’میں نے پیار کیا‘ اس وقت ریلیز ہوتی تو ہیپی ایسٹر صحت مند رہے مضبوط رہے‘‘۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا