سرینگر کے خانیار اور حبہ کدل انتخابی حلقوں میں اپنی پارٹی کی جائزہ میٹنگوں کا انعقاد

0
0

پارلیمانی انتخابات کیلئے حکمت عملی طے کی گئی، کئی اہم فیصلے لئے گئے
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر نے آج سرینگر کے خانیار اور حبہ کدل انتخابی حلقوں میں جائزہ میٹنگوں کی صدارت کی اور آنے والے پارلیمانی انتخابات کے لئے حوالے سے اپنے ساتھیوں کے صلاح و مشورے کئے۔موصولہ بیان کے مطابق ابتدائی میٹنگ خانیار میں منعقد ہوئی، جس کے بعد حبہ کدل میں یکساں نوعیت کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ ان میٹنگز میں محمد اشرف میر نے انتخابی حلقوں میں سیاسی منظر نامے کا جائزہ لیا جبکہ متعلقہ پارٹی لیڈران اور سینئر کارکنوں نے انہیں دونوں حلقہ ہائے انتخابات کے سیاسی منظرنامے کے حوالے سے فیڈ بیک فراہم کیا اور ساتھ ہی دونوں حلقوں میں پارٹی کو مزید تقویت پہنچانے کیلئے اپنی آرا پیش کیں۔ تفصیلی غور و فکر اور بات چیت کے بعد آئندہ پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا گیا۔بیان کے مابق اس موقعے پر محمد اشرف میر نے پارٹی کے رہنماؤں اور سینئر کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے اپنی سرگرمیاں تیز کریں اور عوام کو اپنی پارٹی کے عوام دوست ایجنڈے سے آگاہ کریں۔ان میٹنگوں میں پارٹی کے جو سرکرہ لیڈران موجود تھے، اْن میں ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، سٹیٹ کنوینر حاجی پرویز، یوتھ صوبائی صدر کشمیر خالد راٹھور، صوبائی یوتھ کنوینر شعیب ڈار، سینئر ضلع صدر سرینگر اور حبہ کدل حلقہ انتخاب کے پارٹی انچارج جیلانی حمید کمار، ضلع صدر یوتھ ونگ سرینگر، اور حلقہ انتخاب خانیار کے پارٹی انچارج محسن ظفر شاہ، زونل صدر چھانہ پورہ اعجاز احمد خان، یوتھ زون کے صدر ارشاد احمد، سینئر رہنما عادل احمد، سینئر لیڈر فہیم ریشی، اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا