ڈانسنگ ورلڈ نے گلیکسی سیزن 2 میں برائٹسٹ اسٹار کا اہتمام کیا

0
0

مختلف عمر کے بچوں کے گروپ ڈانس پرفارمنس پیش کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ ڈانسنگ ورلڈ – ڈانس اینڈ فٹنس انسٹی ٹیوٹ نے آج ڈانس انسٹی ٹیوٹ، بھوانی نگر جانی پور جموں کے احاطے میں بچوں کے رقص پروگرام’برائٹسٹ سٹار ان گلیکسی‘ کے دوسرے سیزن کا انعقاد کیا، جس کا مقصد بچوں کی حوصلہ افزائی اور موقع فراہم کرنا تھا۔ ا س موقع پرڈاکٹر مالویکا شرماجے کے اے ایس مہمان خصوصی تھیں جبکہ ہتیش بدیال، میگاویکا چنگوترا مہمان ذی وقار تھے اور راج شوترا ڈانس کوریوگرافر اس موقع پر مہمان خاص تھے۔وہیںتقریب کا آغاز چراغ اور سمراٹ آریہ وردھن ٹھاکر کی رقص پرفارمنس سے ہوا جسے مہمانوں نے بے حد سراہا اور اس کے بعد مختلف عمر کے بچوں کے گروپ ڈانس پرفارمنس سے ہوا۔اس دوران پاوکی بادیال، ویان اور نمن راج شاوترا کی اکیلی اداکاری نے سامعین پر جادو کر دیا۔ جموں کے مشہور ڈانس کوریوگرافر گولڈی کلوترا کی رہنمائی میں 16 شرکاء نے پرفارم کیا۔ اس موقع پر تمام شرکاء کو ٹرافیاں اور شرکت کے سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس موقع پرمہمان خصوصی ڈاکٹر مالویکا شرما نے فنکاروں کی کاوشوں کی تعریف کی اور منتظمین کو جموں میں اس طرح کی تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی جس نے نہ صرف ایک پلیٹ فارم بنایا بلکہ بچوں کو ایک موقع بھی فراہم کیا۔وہیںکوریوگرافر گولڈی کلوترا نے کہا کہ ڈانسنگ ورلڈ جموں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھاتا ہے اور بچوں کے لیے بہت سے پروگرام منعقد کرے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا