بفلیاز بلاک کے بھونی کھیت سیلاں میں میڈیکل اور ڈینٹل کیمپ کا انعقاد

0
0

ہندوستانی فوج کے زیر اہتمام طبی کیمپ میں معائینہ تشخیص اور مفت ادویات کی تقسیم کاری کا سلسلہ جاری رہا
منظورحسین قادری
پونچھ؍؍ہندوستانی فوج کو ماحولیاتی چنوتیوں سے نبردآزما ہونے اور مخلوق کے تئیں خدمات پیش کرنے سرحد وسیما کے تحفظات کے معاملات کولیکر پوری توجہ ان اقدامات پر مرکوز کی گئی ہے جس میں قومی سلامتی اور شہریوں کی فلاح وبہبود سرفہرست ہے فوج نے غیرمتزلزل عزم کک عکاس انتھک کاوشوں کو تیزتر کردیا ہے جموں وکشمیر کے سرحدی پونچھ کے تحصیل سرنکوٹ بفلیاز بلاک کے دیہی علاقہ جات بھونی کھیت سیلاں میں بنیادی صحت اور حفظان صحت کے ڈھانچہ کے مجموعی فقدان کے پیش نظر طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ خشک سالی سے متاثرہ عوام کو لاحق وبائی ومتعدی امراض سے چھٹکارہ دینے اور صحت یابی کی غرض سے ایک میڈیکل اور ڈینٹل کیمپ کا اہتمام کیا جس میں معائینہ تشخیص اور مفت ادویات تقسیم کی گئیں بلکہ صحت ست متعلق خدشات کا ازالہ کیا گیا فوج کا یہ عمل دخل لوگوں کے دل جیتنے کا ایک اضافی عنصر ہے مقامی افراد نے اس اقدام کو سراہا یادرہے ہندوستانی فوج کی اس کوشش سے کل 245 مقامی لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا