سرنکوٹ کے حوالدارموڑ تا گلی سانگلہ سڑک کے لئے ساڑھے سات کروڑ روپے مختص

0
249

مجوزہ سڑک منصوبہ کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے جوش وخروش سے تعمیری کام کا کیا گیا افتتاح
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍سب ڈویژن سرنکوٹ کے دور افتادہ سنگلاخ تین پنچایتوں پر مبنی دس ہزار آبادی کو رابطہ سڑک کی دیرینہ مطلوبہ سہولت کے مجوزہ منصوبہ کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئیحوالدار موڑ تاگلی سانگلہ چار کلومیٹر سڑک پر مختص ساڑھے سات کروڑ روپے کے تکمیلی پروجیکٹ کا ٹینڈرنگ بعد تعمیری امور کا بخوبی افتتاح ڈی ڈی سی سرنکوٹ ( بی) ایڈوکیٹ سہیل ملک اور بی ڈی سی سرنکوٹ محمد بشیر کے ہاتھوں سرپنچ لعل حسین پنچایتی عہدیداران وپنچایتی نمائندگان کے ہمراہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے حکام کی موجودگی میں جوش وخروش سے کیا گیا جس میں تین پنچایتوں کے معززین بھی شامل تھے واضح رہے سرنکوٹ کے صدر مقام سے دوردراز علاقہ کا دورہ پیدل پا چوہدری محمد افضل المعروف کنیڈی نے کیا اور عوام کی پریشان کن صورت حال سے چوہدری محمد اسلم لسانوی کو آگاہ کیا دوران ممبر پارلیمنٹ چوہدری محمد اسلم لسانوی نے 20 لاکھ روپے کی لاگت سے سڑک کے تعمیری کام کا آغاز کیا بعدازاں چوہدری محمد اکرم لسانوی نے 20 لاکھ روپے سے سلسلہ تعمیر جاری رکھا تاہم سڑک ایجینسی ومتعلقہ محکمہ نے بھی یکے بعد دیگرے 30 لاکھ روپے خرچ کئے 20 لاکھ روپے بیک ٹو ولیج کے صرف ہوئے اس طرح قبل از تقریباً 2کروڑ روپے لگ چکے ہیں افتتاحی تقریب میں سرپنچ لعل حسین نے وضاحت وصراحت کے ساتھ عوامی کی تائید سے اس کار خیر اور رفاع عام کے تعمیری کام کو اس نہج پر پہنچانے کے لئے مسلسل جدوجہد کرنے والے جملہ رنماؤں کی کدوکاوش کو سراہاتے ہوئے ڈی ڈی سی ایڈوکیٹ سہیل ملک اور بی ڈی سی محمد بشیر چویدری ایکس ای این پی ڈبلیو ڈی شوکت چوہدری کا شکریہ ادا کیا وہیں ڈی ڈی سی سہیل ملک نے گونتھل سانگلہ کلرک کٹل کے لوگوں کو منصافانہ طور پر معیاری ترقی کے لئے یقین دہانی کرائی یاد رہے عوام نے عوامی نمائندوں حکام ایل جی انتظامیہ اور مرکزی حکومت کے اس ترقیاتی سنہرے دور میں رابطہ سڑکوں کے جال بچھانے جل شکتی کے ذریعہ گھر گھر جل رسد اورنل نصب آیوشمان کے تحت حفظان صحت قومی نئی پالیسی کے تحت معیاری تعلیم بجلی کی فراہمی دیہی ترقیاتی اسکیموں کی عمل آوری کے ذریعہ مستحقین کو استفادہ کرنے کے عوامل کو قابل ستائش قراردیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا