سرنکوٹ پہاڑی طبقہ کی جانب سے دستخطی مہم کا آغاز

0
0

افتخار حسین شاہ

  • سرنکوٹ؍؍پہاڑی طبقہ کی جانب سے آج نوجوانوں نے سرنکوٹ میں ایک دستخطی مہم شروع کی جس کی قیادت شاید خان اور ٹھکیدار عبدالمجید نے کی۔ یہ دستخطی مہم سابق وائس چیر مین سنیر لیڈر نیشنل کانفرنس لیڈر سید مشتاق بخاری کی زیر نگرانی شروع کی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا کہ پہاڑی قوم کے ساتھ ایک بہت بڑی سازش کی جا رہی جس کا نقصان پہاڑی قوم کے پڑے لکھے نوجوانوں کو ہو رہا ہے۔ شادی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پہاڑی قوم کے ساتھ ہمیشہ ناانصافی ہوتی رہی ہے۔ اور ریاستی سرکار بلکل غیر سنجیدہ طریقے سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کو تب تک جاری رکھیں جب تک پہاڑی طبقہ کو حق نہیں ملتا جاتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پہاڑی طبقہ کو پہاڑی درجہ دیا جائے تاکہ پہاڑی لوگ بھی برابری کا حق حاصل کرسکیں۔ اس موقع پر سکندر نورانی نے بتایا کہ پہاڑیوں کے صبر کے پیمانے لبریز ہو رہے ہیں اور پہاڑیوں لوگوں کے ارادوں کو مرکزی حکومت اور ریاستی سرکار پست کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب خاموش نہیں بیٹھیں گیاور اگر پہاڑی کا درجہ نہیں دیا گیا تو آنے والے وقت میں پہاڑی قوم سڑکوں پر اترنے سے گریز نہیں کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری مرکزی اور ریاستی سرکار پر عائد ہوگی۔ دستخطی مہم میں شامل طاہر مرزا، شیراز ملک، مختار زرگر، سکندر نورانی، خواجہ نیاز احمد، احمد رضا ،عاسیر منہاس، عمران خان، صدیق احمد ،طارق مغل ،صدام شاہ، عبد الطیف ،عبدالمجید ملک و دیگران وغیرہ شامل تھے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا