شہناز گنائی کا منڈی دورہ،سب ضلع ہسپتال کے تعمیری کام کا لیاجائزہ

0
0
  • ایک جنوری 2018 کو ہسپتال کی عمارت عوام کو نئے سال کے تحفے میں دی جائے گی
    وسیم احمد
    منڈی//ممبر قانون ساز کونسل ڈاکٹر شہناز گنائی نے سب ضلع اسپتال منڈی میں چل رہے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اس موقع پر انھوں نے کہا کہ سب ضلع ہسپتال منڈی کی نئی عمارت آنے والے نئے سال میں منڈی کی عوام کونئے سال کا تحفہ دی جائیے گی انہوں نے کہا کہ اسپتال کی پہلی دو منزلوں کا تعمیری کام مکمل ہو چکا ہے جس کو جلد از جلد عوام کے نام وقف کی جائیں گی ۔ واضح رہے کہ غلام احمد گنائی میموریل سب ضلع اسپتال کی عمارت بوسیدہ ہوگئی تھی جس کا کام ممبر اسمبلی ڈاکٹر شہناز گنائی نے 2015 میں شروع کروایا تھا اس کام پر 8کروڑ روپے کا تخمینہ ہے اس عمارت کی دو منزلوںں کا کام مکمل ہو چکا ہے اور آخری منزل کا کام شد و مد سے جاری ہے اس موقع پر ممبر موصوفہ نے اسپتال کے متصل کچھ عراضی کا بھی زمین مالکوں کے ساتھہ فیصلہ کر لیا دورے کے دوران ان کے ہمراہ عبدل احد بٹ بلاک صدر نیشنل کانفرنس منڈی غلام عباس مبشر بانڈے کفایت باگن اگزیکٹیو انجینیرمحکمہ تعمیرات عامہ، بلاک میڈیل آفیسر منڈی بھی موجود تھے بعد ازاں ممبر موصوفہ نے پلیرہ اور چکھڑی بن کا دورہ کیا جہاں پر ان سے مختلف عوامی وفود ملاقی ہوئے جنھوں نے اپنی مشکلات ممبر موصوف کے سامنے رکھیں جن کا ازالہ کرنے کا انہوں نے وعدہ کیا۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا