ٹرانسپورٹ نظام بدنظمی کاشکار،اضافی کرایہ وصول دھڑلے سے جاری:شیرازملک
افتخارحسین شاہ
- سرنکوٹ؍؍درابہ کے گاؤں کھیتاں کی عوام دن بدن پریشان ہوتے جا رہے تھے۔ کیونکہ ڈرائیوروں کی من مانیاں آسمان چھوں رہی تھی۔ عام لوگوں سے مرضی کے مطابق کرایہ لیا جا رہا تھا۔جس سے غریب عوام پریشان تھی۔ یوتھ لیڈر شیراز ملک نے بتایا کہ درآبہ کھیتاں جہاں کہ زیادہ تر غریب لوگ ہیں اور ان کی کمائی سے زیادہ ان سے کرایہ وصولا جا رہا تھا۔ تاہم لوگوں نے اس بات کو لے کر اپنی آواز اعلی حکام تک پہنچائی اور بتایا کہ سرنکوٹ سے اور جڑاں والی گلی تک 50 روپے کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔ یہ بات آر ٹی او پونچھ عبدالرحیم کے نوٹس میں گئی تو وہ لوگوں کی شکایت کے مطابق موقع پر پہنچے اور لوگوں سے کرایہ کے متعلق دریافت کیا اور لوگوں کو فی کلو میٹر کے حساب سے کرایہ بتایا۔آر ٹی او پونچھ نے کہا کہ اب اس کرایہ کے مطابق سفر کریں اور کہا کہ جو ناجائز کرایہ مانگتا ہے۔ اس کی اطلاع کی جائے تاکہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ آر ٹی پونچھ نے یہ بھی کہا کہ جو ٹریفک قوانین کو توڑنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔