سرنکوٹ میں ہو رہے کرکٹ ٹورنامنٹ میں میڈیا الیون نے سانگلہ کلب کو دی شکست

0
0

افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ //شاہنواز چوہدری کی جانب سے سرنکوٹ میں کروائے جا رہے کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج میڈیا الیون اور سانگلہ کلب کے مابین میچ کھیلا گیا جس میں میڈیا الیون نے مخالف ٹیم کو واضح برتری سے شکست دے دی۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اس ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا تھا اور پہلا مقابلہ سرنکوٹ انتظامیہ اور سرنکوٹ سینئر ٹیم کے مابین کھیلا گیا تھا۔جس میں سرنکوٹ کی سینئر ٹیم نے سرنکوٹ انتظامیہ کی ٹیم کو شکست دی تھی۔آج کے میچ میں سانگلہ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ لیا اور مقررہ دس اوروں میں اناسی رن کا ہدف دیا جسے میڈیا الیون نے ایک وکٹ کھو کر چھٹے اوور میچ جیت لیا۔اس ٹورنامنٹ کا خاص مقصد نوجوانوں کی توجہ کھیل کود طرف مرکوز کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل سماجی برائیوں سے دور رہے اور نوجوان کھیل کود جیسی سرگرمیوں میں مصروف رہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا