’خاتون پورے سماج کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتی ہے‘

0
0

راجوری پونچھ میں خواتین کو متوازن غذائیت کے بارے میں جانکاری فراہم کی
لازوال ڈیسک
راجوری //محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے چلائے جارہے ایپلائڈ نیوٹریشن پروگرام کے تحت راجوری پونچھ اضلاع میں بیداری کیمپ منعقد کرکے خواتین کو متوازن غذائیت کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔ پونچھ میں یہ کیمپ سرحدی تحصیل بالاکوٹ میں ہوا جبکہ راجوری کے بلاک پنج گرائیں میں ایک کیمپ منعقد کیاگیا ۔ان کیمپوں میں مہمان خصوصی سٹیٹ نیوٹریشن افسر /انچارج آئی ای سی سیل طفیل احمد راٹھور تھے جبکہ پروگراموں میں صدارت کے فرائض بالترتیب بلاک ڈیولپمنٹ افسر بالاکوٹ خواجہ عبدالرشید اور بلاک ڈیولپمنٹ افسر پنج گرائیں عابد حسین نے انجام دیئے ۔اس موقعہ پر آئی ای سی کنسلٹنٹ اعجاز احمد خان بھی موجو د تھے ۔ ان کیمپوں کے دوران جہاں خواتین کو متوازن غذائیت کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی وہیں ان کو محکمہ کی طرف سے چلائی جارہی اسکیموں کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایاگیا۔اپنے خطاب میں طفیل احمد راٹھو رنے کہاکہ خواتین خاص طور پر حاملہ خواتین کو انہی غذاﺅں کا استعمال کرناچاہئے جو ان کی صحت کیلئے مفید ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ ایک خاتون پورے سماج کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہوتی ہے اور اس کا صحت مند و تندرست و توانارہنا پورے سماج کیلئے ضروری ہے ۔طفیل احمدنے کہاکہ ایسے کیمپوںسے ملنے والے پیغام کو گھر گھر پہنچایاجائے ۔اعجاز احمد خان نے بھی متوازن غذائیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ وہیں اپنے اپنے خطاب میں متعلقہ بلاک ڈیولپمنٹ افسران نے محکمہ کی طرف سے چلائی جارہی سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کو سرکاری سکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاناچاہئے اور اپنے علاقوں میں اثاثوں کے قیام کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا کرنے چاہئیں ۔اس دوران طفیل احمد راٹھور کی قیادت میں محکمہ کی ٹیم نے محکمہ کی طرف سے تعمیر کئے گئے مختلف کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔ٹیم نے خاص طور پر سرحدی علاقے بالاکوٹ میں ہوئے کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سرحدی کشیدگی کے باعث اس علاقے میں بہترین کام کیاجانا قابل سراہناہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا