’ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے‘کے نام سے جامعہ قاسم العلوم

0
0

سیڑھی خواجہ میں اجلاس منعقد
ظہیر عباس
سرنکوٹ ضلع پونچھ کی معروف دینی درسگاہ جامعہ قاسم العلوم محمودنگر سیڑھی خواجہ کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا – جلسہ عام بعنوان’ ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے ‘ جس میں ضلع پونچھ اور راجوری کے علماءکرام کے علاوہ بیرون ریاست مہاراشٹر سے جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے استاذ حدیث حضرت مولانا عبدالرحیم فلاحی بطور مہمان خصوصی اور مقرر خصوصی شریک ہوئے – اس موقع پر طلبہ جامعہ نے توحید و رسالت عظمت صحابہ عظمت دین عظمت مدارس عظمت علماءکرام کے علاوہ دیگر موضوعات پر بہترین انداز میں. طلبہ نے تقاریر اور حمدو نعت پیش کیں – اجلاس کی صدارت حضرت مولانا نورحسین کررہے تھے – جبکہ نظامت جامعہ کے ناظم اعلی مولانا محمد عبداللہ قاسمی نے انجام دیں – مقرر خصوصی حضرت مولانا عبدالرحیم فلاحی نے اپنے ایک گھنٹہ کے بیان میں شریں اواز دلکش انداز تکلم سے سامعین کو مستفید کیا – انہوں نے کہا کہ ہر کام اللہ اور اس کے رسول صل اللہ علیہ وسلم کے بتاے ہوے طریقے کے مطابق ادا کرنا ہی عبادت ہے – اسی پر ہمارے علماء و اکابرین کاربند رہے – انہوں نے-جو کام بھی کیے وہ اللہ کی رضا کی خاطر کیے – اور اللہ کی ذات سے اس کی قبولیت کی دعا کرتے تھے- کہ کہیں ہمارے عمال دیکھاوا تو نہیں بن رہے جو رب کریم کی دربار سے رد کردیے جائیں گے – انہوں نے تمام سامعین اور علماءکرام سے مخاطب کرتے ہوے کہا کہ ہرکام اللہ کی رضاءجوئی کی خاطر ہونا چاہیے – اور دل میں یہ فکر ہونی چاہیے کہ اے اللہ تو قبولیت کا پروانہ عطا فرما – اس موقع پر ناظم اعلی جامعہ قاسم العلوم نے جامعہ کا سالانہ بجٹ بھی پیش کیا – انہوں نے کہا یہ دینی ادارے ہیں – یہ صرف اور صرف قوم مسلم کی حلال کمائی سے چلتے ہیں اور چلتے رہیں گے – جو لوگ بھیک کا کٹورا لیکر کٹوار والوں سے بھیک مانگ رہے ہیں ان کا انجام تباہی اور بربادی ہی ہوگی – ہم ایسی ہر مرات کی مخالفت کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے – انہوں نے تمام لوگوں سے مخلصانہ اور مودبانہ جامعہ کی دامے درمے قدمے سخنے تعاون کی اپیل کی ہے -پروگرام کے آخر میں کل ہند مسابقة القران کے حوالے سے اساتذہ اور طلبہ کو انعامات سے نوازہ گیا یاد رہے کل ہند مسابق? القران میں جامعہ کے ایک طالب علم نے پوزیشن حاصل کی ہے – جس کو باقی دو طلبہ کے ساتھ سعودی حکومت کی جانب سے عمراہ کروایاجاے گا – اس کے بعد جامعہ سے قران پاک حفظ کرنے والے طلبہ کی دستار بندی بھی علماءکرام و دانشمندوں کے ہاتھوں عمل میں لائی گئی – اس موقع پر جامعہ کے ناظم اعلی نے تمام علماءکرام زمہ داران مدارس اور تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا – آخر میں خصوصی دعا پر اجلاس اہتتام پذیر ہوا اجلاس میں مولانا عبد الحمید ناگا ناڑی والے نے بھی خطاب کیا – جبکہ صدر جلسہ نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ ان اجلاس کا مقصد دین کی تبلیغ ہے – چونکہ پیارے آقا کا فرمان ہے کہ اگر کسی کے پاس ایک ہی نشانی ہو وہ دوسروں تک پہنچاوں اسی لیے یہ اجلاس منعقد ہوتے ہیں – انہوں نے بھی بلخصوص بیرون ریاست کے علماءکرام اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا