سید نیاز شاہ
پونچھضلع پولیس پونچھ کی جانب سے ایک مشاعرہ اور موسیقی پروگرام بنام جشن بحار کا انعقاد کیا گیا۔واضح رہے پونچھ کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے یہ مشاعرہ ضلع پولیس لائن پونچھ اور جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجزکے اشتراک سے منعقد کیا گیا ہے جس میں سرزمین پونچھ اور بیرون پونچھ سے تعلق رکھنے شعراءاورادباءنے شرکت کی اس پروگرام میں 93 انفینٹری برگیڈ سے برگیڈیر ایے ایس پنڈارکر ،ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر مہمان خصوصی تھے جبکہ اے ڈی سی پونچھ بشارت حسین ،اے سی آر اشرف چوہدری، ایڈیشنل ایس پی انوار الحق، ڈی وائی ایس پی ڈی آر موہن شرما ،ڈی وائی ایس پی شاہد نعیم ،ڈی وائی ایس پی سلیم بٹ ،ڈاکٹر شاہنواز چوہدری، میڈیا اورمعززین شہریوں نے شرکت کی اورشعراءادباءنے پونچھ کے روایتی انداز میں موسیقی و شاعری پیش کرکے محفل کے شارکین سے خوب داد تحسین حاصل کی اس پروگرام کی نظامت پردیپ کھنا نے کی اس موقعہ پر مہمانوں نے پونچھ پولیس کی جانب سے ایسے اقدام کی سراہنا کی اور مبارکباد دی ۔