افتخار حسین شاہ
سرنکوٹ //دھندک کے مقام پر آج ایک تیز رفتار کینٹر گاڑی نے خاتون کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون موقعہ پر ہی دم توڑ گئی۔ذرائع کے مطابق کینٹر گاڑی زیر نمبرJK12.0928جو کہ پونچھ سے سرنکوٹ کی طرف آ رہی تھی اور دھندک کے مقام پر سڑک کنارے چل رہی خاتون کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقعہ پر ہی دم توڑ گئی۔خاتون کی شناخت سید بیگم زوجہ محمد حمید عمر ساٹھ برس کے طور پر بتائی جا رہی ہے۔حادثہ پیش آنے کے فوری بعد مقامی لوگوں کی مدد سے خاتون کو سب ضلع اسپستال سرنکوٹ لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا اور پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد نعش کو ورثاءکے حوالے کر دیا گیا۔اس ضمن میں پولیس تھانہ سرنکوٹ میں کیس درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔