راجوری یونیورسٹی کے شعبہ نباتات میں دو روزہ قومی سیمی نار‎

0
0

لازوال ڈیسک
راجوری؍؍

باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے شعبہ نباتات میں آج دو روزہ قومی سیمی نار منعقد کیاگیا۔جس کا موضوع تھا”Ethnobotany and

 Tradional knowledge in Biodiversity”
  • اس دو روزہ قومی سیمی نار میں پروفیسر جاوید مسرت وایس چانسلر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی مہمان خصوصی اور جناب پروفیسر اقبال پرویز رجسٹرار مہمان ذی وقار تھے۔رجسٹرار جناب اقبال پرویز نے شعبہ نباتات کے صدر ڈاکٹر سوشیل ورما اورڈاکٹر شریکر پنت کو بالخصوص مبارک باددی کہ جنھوں نے ایک اہم موضوع پہ دوروزہ قومی سیمی نار کا اہتمام کیا اورنباتاتی ساینس سے متعلق  طلبہ کی معلومات میں اضافہ کروانے کی بہتر کوشش کی۔  انھوں نے اس بات پہ بھی خوشی کا اظہار کیا کہ شعبہ نباتات وحیوانات کے لیے ایک بہت بڑی عمارت تشکیلی مراحل میں ہے جو عنقریب تکمیلی صورت اختیار کررہی ہے یہ سب بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے وایس چانسلر جناب پروفیسر جاوید مسرت کی بہتر پلانگ اور کوشش کا نتیجہ ہے۔پروفیسر جاوید مسرت وائس چانسلر باباغلام غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری نے اپنے خطاب میں فرمایاکہ میں یہ بات وثوق سے کہتاہوں کہ شعبہ نباتات میں یہ دوروزہ قومی سیمی نار طلبہ اور اساتذہ کے لیے علم وآگہی کے نئے باب کھولے گا۔انھوں نے شعبہ نباتات کے صدر اور دوسرے فیکلٹی ممبران کو مبارک باددی اور ان طلبہ کو بھی خوش نصیب ٹھہرایا کہ جو اس دوروزہ قومی سیمی نار میں شریک ہوے۔انھوں نے یہ بھی فرمایا کہ ساینس اور ٹکنالوجی کے اس دور میں ایسے سیمی ناروں کی اشدضرورت ہے جن کے ذریعے اساتذہ اور طلبہ مزید علم وآگہی حاصل کرسکتے ہیں۔انھوں نے اس بات کا یقین دلایا کہ باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی تمام شعبہ جات کو ترقی کی راہ پہ گامزن کرنے کا عزم رکھتی ہے۔اس سیمی نار میں شعبہ نباتات کی سالانہ کارکردگی سے متعلق ایک مجلے کی رسم رونمائ بدست پروفیسر جاوید مسرت اور جناب پروفیسراقبال پرویز رجسٹرار ،انجام دی گئ۔یہاں یہ بات واضح رہے کہ اس دو روزہ قومی سیمی نار میں ریاست اور بیرون ریاست کے پروفیسروں نے شرکت کی جن میں پروفیسر آر این گویل سابق صدراورڈین باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری،پروفیسر یشپال شرما سابق صدر شعبہ نباتات جموں یونیورسٹی،ڈاکٹر انظر کھرو کشمیر یونیورسٹی،ڈاکٹر پی ایل اونیال دہلی یونیورسٹی،شری اوپی شرما،ڈاکٹر برج لال اور ڈاکٹر ودیارتھی کے نام شامل ہیں ۔ان کے علاوہ شعبہ حیوانات ونباتات کے ڈایریکٹر جناب شجاع الدین،شعبہ حیوانات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اصغر شاہ،جناب ڈاکٹر نسیم احمد ڈین اسکول آف مینیجمنٹ،غوث محمد؛جناب ڈاکٹر قمر رئیس اسسٹینٹ پروفیسر کمپیوٹر ساینسس؛   ڈاکٹر شمس کمال انجم صدر شعبہ عربی،اردو اور اسلامک اسٹیڈیز ،ڈاکٹر مشتاق احمد وانی اسسٹینٹ پروفیسر شعبہ اردو کے علاوہ مقتدر علمی وادبی اورساینسی شخصیات شامل تھیں۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر ممتا بھٹ نے انجام دیے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا