کالاکوٹ تعمیروترقی کی راہ پہ گامزن:انجینئروسیم کوہلی اسمبلی حلقہ کالاکوٹ کے مختلف علاقہ جات میں ترقیاتی کاموں کا لیا جائزہ

0
0

لازوال ڈیسک
کالاکوٹگجر بکروال ایڈوائزری بورڈ جموں و کشمیر کے ممبر و بھاجپا لیڈر انجینئر وسیم کوہلی نے کالاکوٹ کے مختلف علاقہ جات کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے کالاکوٹ حلقہ انتخاب میں کئی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے اپنے دورے کے دوران کالاکوٹ حلقہ انتخاب کے عوام سے ملاقات کر ان کے مسائل کو سماعت کیا اور ان کے ازالہ پر تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی وزیر اعظم ہند کے مشن” سب کا ساتھ سب کا وکاس“ کی جانب رواں دواں ہے ۔وسیم کوہلی نے اپنے دورے کے دوران بلی، سرانو، گُنی،نارگی، ملوریاں، ڈوگانی کے علاقہ جات میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور عوامی مسائل کو سماعت کیا ۔انہوں نے عوام کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ انجینئر عبدالغنی کوہلی کی کاوشوں سے ترقیاتی کام بلندی پر ہیں جبکہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت نو سڑکوں کا افتتاح ہو چکا ہے اور آر اینڈ بی کے تحت کئی دیگر سڑکوں پر جلد کام شروع کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ گجر ہوسٹل کی مرمت کا کام بھی شروع ہونے جا رہا ہے اورکئی علاقہ جات میں بجلی سہولیات فراہم کی گئیں۔وسیم کوہلی نے اضافی ترقیاتی کمشنر کے متعلق بولتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف اس مسئلہ میں گندی سیاست کھیل رہا ہے اور عوام اصلیت کو جانتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انجینئر عبدالغنی کوہلی کی کاوشوں سے دو اضافی ترقیاتی کمشنر اب کالاکوٹ، سندر بنی اور نوشہرہ میں کام کریں گے اور وزیر موصوف نے سرکار سے اپیل بھی کی ہے کہ کالاکوٹ، سندربنی اور نوشہرہ کو الگ ضلع بنایا جائے ۔وسیم کوہلی نے اپنے دورے کے دوران ریاست کے وزیر عبدالغنی کوہلی کی جانب سے اٹھائے گے اقدامات کی سراہنا کی جس پر مقامی عوام نے انہیں مستقبل میں حمایت کی یقین دھانی کروائی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا