سرحدی علاقہ کے عوام کیلئے ممبر اسمبلی پونچھ تانترے کی کاوشوں سے ایمبولینس کی منظوری

0
0

کہا سرحدی علاقہ جات کو مکمل سہلولیات فراہم کرنے کے لئے ریاستی سرکار کوشاں
سید نیاز شاہ
پونچھ // ممبر اسمبلی حویلی شاہ محمد تانترے نے درگاہ سائیں بابا میراں بخش گونتریاں میں ایمبولینس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کے یہاں ابھی تک کوئی بھی سہولیات نہیں تھی اسلئے یہاں درگاہ پر اس ایمبولینس کی اہم ضرورت تھی کیونکہ یہاں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند آتے ہیں اور رات کو بھی یہاں ٹھہرتے ہیں کیونکہ پونچھ راجوری کی بہت بڑی درگاہ سائیں بابا کی ہے جہاں پوری ریاست اور بیرون ریاست سے عقیدت مند حضرات آتے ہیں اگر کسی کو کوہی بھی تکلیف ہوتی ہے تو اسکی مشکل کاانتظام نہیں تھا جس کو دیکھتے ہوے ہم نے ہاہی کمانڈ سے گزارش کرکے یہاں کیلئے ایک ایمبولینس منظور کروائی۔کیونکہ گونتریاں شاپور بانڈی چچیاں کا علاقہ سرحدی علاقہ ہے جب یہاں آرپار گولہ باری سے کوئی زخمی ہوتا تھا تو اس کوجب تک اسپتال تک پہنچاتے وہ دم توڑ دیتا تھا اسلئے بھی یہاں پر اس گاڑی کی اہم ضرورت تھی تاکہ سرحدی عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تانترے نے کہا باقی بھی سہولیات غریب عوام اور خاص کرکے سرحدی عوام کو دلانے کیلئے ہاہی کمانڈ وزیر اعلی محترمہ محبوبہ سے بات کرکے انکو بنیادی سہولیات دی جائیں گی جو ابھی تک اس عوام کو نہیں دی گئی ہیںا۔ممبر اسمبلی کے ہمراہ چیف میڈیکل آفیسر ہونچھ، بلاک میڈیکل آفیسر منڈی، سینئر لیڈر چوہدری محمد شفع میلو ،مولانا عبدالرشید ،راجہ ممتاز اور پارٹی کے دیگر ورکران بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا