میرا مقصد صرف الیکشن جیتنا نہیں تھابلکہ عوام کی فلاح کیلئے کام کرنا ہے :ایڈوکیٹ محمد زمان
سید نیاز شاہ
پونچھ // حالیہ دنوں میں بار ایسوسی ایشن پونچھ کے انتخابات عمل میں لائے گئے جن میں ایڈوکیٹ محمد زمان کوصدر منتخب کیا گیا جبکہ ایڈوکیٹ اسحاق خان جنرل سیکریٹری،ریاز خواجہ جوآئنٹ سیکریٹری اور رب نواز خزانچی منتخب کئے گئے تھے وہیں نئی تشکیل شدہ اکائی کے ممبران نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد سے ملے اور انہیں پونچھ آمد پر مبارکباد پیش کی اور اکائی کے منشور کے بارے میںبات چیت کی اس سلسلہ میں صدر بار ایسوسی ایشن پونچھ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ میرا مقصد صرف الیکشن جیتنا نہیں ہے بلکہ عوام کی فلاح کیلئے کام کرنا ہے میری یہ کوشش رہے گی کہ میں سابقہ روایات سے ہٹ کر بار کیلئے بہتر کام کروں ہم سب مل جل کر قوم کی ترقی کیلئے کام کریں گے انہوں نے سبھی وکلاءحضرات کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا اب میں انکی توقعات پر کھرا اترنے کی کوشش کرو نگا۔