سرینگر کے کالجوں اور سکولوں میں تدریسی عمل معطل رہے گا

0
0

سرینگر ضلع انتظامیہ سرینگر کے مطابق کل یعنی6 اپریل کو سرینگر کے تمام سکولوں اور کالجوں میں تدریسی عمل معطل رہے گا۔یہ اقدام احتیاطی تدابیر کے طور لیا گیا ہے۔
تھنہ منڈی میں سوکس ایکشن پروگرام کے تحت اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر
عمران خان
تھنہ منڈی جموں کشمیر پولیس کی طرف تھنہ منڈی میں سوکس ایکشن پروگرام کے تحت سپورٹس فیسٹیول کا اہتمام کیا گیاتھا جسمیں والی بال، کھو کھو، کبڈی، بیڈ منٹن، کیرم بورڈ اور رسہ کھنچائی کے مقابلے کرائے گئے۔ اس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں میں بڑی تعداد میں مقامی کھلاڑیوں کو کھیلنے اور اپنا ہنر دکھانے کا موقع دیا گیا۔ دو، ہفتے سے چل رہے اس فیسٹیول میں والی بال میں با با سپورٹس کلب تھنہ منڈی کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا فائینل میچ کے دوران ہسپلوٹ سپورٹس کلب کو ہرا کر ٹورنا منٹ اپنے نام کر لیا۔ کبڈی میں منگوٹہ سپورٹس کلب نے نورانی سپورٹس کلب کو ہرا کر بازی ماری۔ جبکہ کھو کھو کے فائنل میں خان سپورٹس کلب نے تھنہ منڈی کلب کو ہرا یا۔ بیڈ منٹن میں سلیم جاوید، اور محمد فاروق نے وسیم ڈار اور وحید شیخ کو ہرا یا ،بیڈ منٹن جونئر میں محمد سعد اور عمر نے شاہد اور اریان جبکہ عادل خان نے عامر میر کو ہرا یا۔ کیرم بورڈ میں سلیم جاوید اور فاروق احمد نے وحید شیخ اور وسیم ڈار کو ہرا یا، کیرم بورڈ جونئر میں ثاقب اور آرش نے وارق احمد اور ایان طاہر کو ہراکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اسی طرح جمعرات کے روز فیسٹیول میں دو کھیلوں کے مقابلے کرائے گئے جن میں رسہ کھینچائی میں طوطا موہڑا سپورٹس کلب نے پوری طاقت لگا کر اپنے مد مقابل بوائز ہائر اسکنڈری اسکول تھنہ منڈی کلب کو ہرا دیا۔ اس فیسٹیول کا سب سے بڑا اور دل کو لبھانے والا کھیل جس سے شائقین کافی لطف اندوز ہوئے وہ ویٹ لفٹنگ تھا جسکو مقامی زبان میں بگھدر کہتے ہیں جسمیں دو درجن کے قریب کھیلاڑیوں نے ڈھولک پر حصہ لیا۔ جسمیں پہلا مقام خالد محمود راجدھانی اور دوسرا مقام محمد آصف طوطا موہڑا کو حاصل ہوا۔ مڈل اسکول تھنہ منڈی میں اختتامی تقریب منعقد، ہوئی جسمیں ایڈیشنل ایس پی راجوری محمد یوسف چوہدری بطور مہمان خصوصی تھے جبکہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر تھنہ منڈی افتخار احمد چوہدری، راشٹرایہ رائفل 38 کیمپ تھنہ منڈی ٹو آئی سی نارائینن بابو، ایس ایچ او تھنہ منڈی انسپکٹر نذیر احمد ڈار،شکیل احمد میر، طاہر احمد شال کے علاوہ کافی تعداد میں شائقین موجود تھی۔ محکمہ فیزیکل کی طرف سے رخسار احمد بٹ، مقبول مغل اور لعل حسین ماسٹر، ارشد خان ٹیچر نے اہم رول اداکیا۔ سپورٹس فیسٹیول کے دوران کمنٹری کے لئے سلیم جاوید رینہ اور اشفاق رینہ کو مدعو کیا گیا تھا۔ پولیس کی طرف سے تمام جیت حاصل کرنے والی ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا۔ مقامی لوگوں نے یہ فیسٹیول منعقدکرانے پر پولیس کا شکریہ اداکیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا