تیرہ سالہ لڑکے کو گھر میں اکیلا دیکھ کر دو نوجوانوں نے کی بد فعلی

0
89

پولیس نے لیا دونوں کو حراست میں ،معاملہ کیا درج
ونے شرما
ادھمپور شہر کے ساتھ لگتے کاوا علاقے میں رہنے والے ایک 13 سالہ لڑکے کو گھر میں اکیلا دیکھ پڑوس کے دولڑکوں نے اس کے ساتھ بدفعلی کر ڈالی۔اس ضمن میں پولیس نے دونوں نوجوانوںحراست میں لیاہے۔جانکاری کے مطابق کاوا علاقے کا رہنے والے 13 سالہ نوعمر نوجوان کو گھر میں اکیلا دیکھ اس کے پڑوس کے دو نوجوانوںنے اس کے ساتھ بدفعلی کر ڈالی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ جب اس کا خاندان گھر پہنچا تو نوجوان نے اپنے خاندان کو بتایا۔ وہیں مذکورہ نوجوان کے لواحقین اسے ادھمپور تھانے میں لائے اور تھانہ انچارج کو ساری واردات بتائی اور مذکورہ نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ وہیں اودھم پور تھانہ انچارج نے نو عمر لڑکے کا میڈیکل کروایا اور مذکورہ نوجوانوں کو پکڑنے کی مہم چلائی اور دونوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔یہاں پر مذکورہ نوجوان کی شناخت اشو اور سنیل ساکنہ کاوا کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک معاملہ کو درج کر لیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا