سلبلہ گول پولنگ اسٹیشن پر لوگوں کو ای وی ایم مشین کی تربیت دی گئی

0
93

لطیف ملک
گول // سب ڈویژن گول کے سلبلہ پولنگ اسٹیشن پر آج منظور احمد تراگوال سینئر لیکچرار نے اور دو ممبران کے ساتھ لوگوں کو ای وی ایم مشین کی ٹریننگ دی جس میں مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین وسلبلہ کی عوام کو ان ٹرینرس نے اپنے ووٹ کو کاسٹ کرنے کا بھر پور طریقہ سکھایا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران لوگوں کو EVMپرووٹ ڈالنے میں کافی دقتیں پیش آتی ہیںجس وجہ سے انہیں گائوں گائوں جا کر مشین پر ووٹ ڈالنے کا طریقہ سکھایا جارہا ہے۔ یہ کیمپ گول سب ڈویڑن کے ہر علاقے میں لگائے گئے اور کچھ علاقوںمیں ابھی لگانا باقی ہے۔اس طرح کا کیمپ پہلے بھی گول کے کلی مستا ، گول مرکز و دیگر علاقوں میں بھی لگائے گئے ہیں اور اب یہ سلسلہ جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا