سب ڈویژن ٹھاٹھری کی نئی بستی میں گندگی عروج پر،مقامی عوام اور طلباء انتظامیہ سے نالاں

0
0

آنے والے وقت میں اگر گندگی صاف نہ کی گئی تو انتظامیہ کے خلاف احتجاج ہوگا: طلباء
بابر نفیس
ڈوڈہ؍؍جہاں ایک طرف مرکزی سرکار کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ صفائی ابھیان کو ملک کے ہر حصے میں چلایا جا رہا ہے۔اور ساتھ ہی یہ بھی دعوی کیا جا رہا ہے کہ ملک کے ہر حصے کو صاف کرنے کی کوشش جاری ہے۔وہیں دوسری جانب اگرچہ ہے ضلع ڈوڈہ کی سب ڈویژن ٹھاٹھری کے علاقہ نئی بستی میں گندگی کے ڈھیر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔واضح رہے نئی بستی سب ڈویژن ٹھاٹھری مونسپلٹی کا وارڈ نمبر ایک ہے۔جو ٹری سب ڈویڑن سے صرف پچاس میٹر کی دوری پر ہے۔ادھر کئی مرتبہ انتظامیہ انتظامیہ کے سامنے یہ پیغام پہنچائے گئے کہ یہاں پر گندگی عروج حاصل کر رہی ہے۔لیکن ملزمین کی لاپرواہی کی وجہ سے ابھی تک گندگی کو صاف کرنے میں انتظامیہ پوری طرف سے ناکام رہی۔اج سب ڈویڑن ٹھاٹھری کی نئی بستی میں پھر ایک بار انتظامیہ کو یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی کہ نی بستی کی گندگی کو فوری طور صاف کیا جائے۔گندگی کی وجہ سے طلباؤں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔طلباء نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ اس غلطی کو صاف نہیں کیا گیا تو انے والے وقت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور سڑک کو بند کیا جائے گا۔دوران گفتگو تفصیل سے بات کرتے ہوئے ایک طلباء نے بتایا کہ تھوڑی سی بارش کی وجہ سے راستے ندی نالوں میں تبدیل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے سکول جانا بھی ناممکن سا بن چکا ہے۔انہوں نے مرکزی سرزکار پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگرچہ مرکزی سرکار کی جانب سے یہ دعوے کیے جاتے ہیں کہ ندی نالوں اور بازاروں کو فوری طور صاف کیا جائے گا لیکن کیوں یہاں پر اس طرح کی حالات پیدا ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سے پھر ایک بار یہ التجا کی جاتی ہے کہ ان سڑکوں کو بہتر کیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا