بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کی طلباء کیلئے فلاحی سرگرمیاں

0
78

ان طلباء کی مکمل فیس معاف ہوگیجن کے والدین کینسر میں مبتلا ہیں
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی نے اپنی سماجی ذمہ داری کے اقدامات کے تحت ان طلباء کو مکمل فیس معاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے والدین یا دونوں میں سے کوئی ایک کینسر میں مبتلا ہے۔واضح رہے یہ فیصلہ وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا۔پروفیسر اکبر نے کہا کہ کینسر ایک خاندان کے لیے جذباتی اور مالی طور پر ایک صدمہ ہے۔ جب ایسا واقعہ کسی خاندان سے ٹکراتا ہے تو وسائل جمع کرنا ایک چیلنج ہوتا ہے۔پروفیسر اکبر نے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کینسر کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ وی سی نے ذکر کیا کہ کینسر موت کی 10 اہم وجوہات اور صحت عامہ کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کینسر سے ہونے والی 70فیصد سے زیادہ اموات معاشرے کے کم اور درمیانی آمدنی والے گروہوں میں ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے مختلف کورسز میں داخلہ لینے والے طلباء کی مالی مدد کا کوئی بندوبست نہیں ہے جن کے والدین کینسر میں مبتلا ہیں۔پروفیسر اکبر نے کہا کہ اس اسکیم سے کم آمدنی والے طبقے کے ان طلباء کو فائدہ پہنچے گا جن کے خاندان میں آمدنی کا کوئی خاطر خواہ ذریعہ نہیں ہے اور جن کے والدین جموں و کشمیر کے سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران پروفیسر اکبر مسعود کی قیادت میں یونیورسٹی نے بہت سے طلبہ پر مبنی اقدامات کیے ہیں جن سے معاشرے کے پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی بڑی تعداد مستفید ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا