ساجد طفیل
بھدرواہ ؍؍ملک کی اور جگہوں کی طرح بھدرواہ میں بھی سابقہ فوجیوں و سنتاتن دھرم سبھا کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیاگیا۔کرگل میں لڑائی کے دوران شہید ہوئے فوجی جوانوں کو سابقہ فوجیوں و سناتن دھرم سبھا کے لوگوں نے شندار خراج عقیدت پیش کیا ۔اس موقع پر بھدرواہ کے سیری بازار پارک میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں سابقہ فوجی اور انڈین ارمی و سناتن دھرم سبھ کی کے لوگوں نے کرگل میں مارے گیے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔اس موقع پر پروگرام کی شروعات ترنگے جھنڈے کو سلامی سے شروع کیا گیا اور بعدازاں سابقہ فوجیوں نے مختصر ًا اس دن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے جوانوں نے ملک کے لئے جان دے کر اس جھنڈے کی شان میں اضافہ کیا گیا اور ان جوانوں کی موت سے ہی ملک مضبوط ہے ہم تا عمر ان جوانوں کی شہادت کو یاد رکھیں گے اور ملک کی ترقی اور آپسی بھائی چارے کی بھی دعا کی گئی۔