لازوال ڈیسک
راجوری؍؍بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی نے 1999 میں کرگل جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے وجے دیوس منایا۔وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود نے اساتذہ، غیر تدریسی عملے اور طلباء کی قیادت کرتے ہوئے کرگل کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔کرگل کے ہیروز کو ان کی مثالی ہمت اور بہادری کے لیے وائس چانسلر اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں بشمول ڈینز اور شعبوں کے سربراہان نے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر یونیورسٹی کی جانب سے شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر اکبر مسعود نے یونیورسٹی کے سینئر عہدیداروں کے ہمراہ سنٹر فار ہاسپیٹیلیٹی اینڈ ٹورازم کے احاطے میں مختلف پودے لگائے۔