پہاڑیوں کو جلد ملے گا ایس ٹی درجہ : لالہ منظور احمد لون
سید نیاز شاہ
پونچھ؍؍ بھارتیہ جنتا کے سینئر لیڈر اور پہاڑی ویلفیئر سیل جے یو ٹی کے کو کنوینیر لالہ منظور احمد لون نے آج منڈی کا دورہ کیا۔ انکے ہمراہ پارٹی لیڈر شزداد خان و اکرم جی کے علاوہ دیگران بھی موجود تھے۔ انکے استقبال میں منڈی میں ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا جس میں علاقے کے سرپنچ پنج اور معزز شہری موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ائے ہوئے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا میں جہاں پارٹی کے سینیئر لیڈران کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے ایک ذمہ داری سونپی وہیں میں اپ سبھی لوگوں کا بھی نہایت ہی مشکور ہوں کہ اپ نے یہاں ا کر میری حوصلہ افزائی کی انہوں نے کہا کہ میرے سیاسی کیریئر کو اپ اچھی طرح سے جانتے ہیں میں ہمیشہ ہی غریب پرور رہا ہوں اور ائندہ بھی رہوں گا میری کوشش ہے کہ مجھے پارٹی نے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے احسن انداز سے نبھاؤں میں شہروں سے باہر نکل کر دور دراز علاقہ جات گاؤں دیہات میں بسنے والے لوگوں کے معاملات و مسائل سننا چاہتا ہوں اور انہیں حل کروانے کی کوشش کروں گا۔اور اج میں اپ کو یہ خوشخبری بھی دے رہا ہوں کہ بہت جلد پہاڑیوں کو ایس ٹی کا درجہ بھی مل جائے گا جو ہمارے پہاڑی بھائیوں کی ایک دیرینہ مانگ ہے اسے مودی سرکار جلد پورا کرنے والی ہے اس موقع پر عوام الناس نے انہیں مبارکباد پیش کی اور اپنے کئی مسائل ان کے سامنے رکھے انہوں نے عوام الناس کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے سبھی معاملات و مطالبات حکام بالا تک پہنچائے جائیں گے اور انہیں جلد از جلد حل کروایا جائے گا اس موقع پر کئی کارکنان نے پارٹی کا دامن بھی تھامبا اور منظور احمد لون کا ساتھ دینے کا اعادہ بھی کیا۔