ریاضی کے مشہور ا±ستاد محمد شریف بلوان سینتیس سالہ خدمات کے بعد ہوئے سبکدوش

0
0

لازوال ڈیسک
ڈوڈہ//ڈوڈہ خطہ میں ریاضی کے مشہور ا±ستاد محمد شریف بلوان آج محکمہ تعلیم میں بطور ا±ستاد سینتیس برس ملازمت کرنے کے بعد سبکدوش ہوئے ہیں اس سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز ہائر اسکینڈری اسکول ڈوڈہ میں منعقد پروقار تقریب میں ا±ن کے اہل خانہ دوست و احباب سماجی کارکنان نے ا±ن کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اس موقع پر ا±ن کے برادر اکبر بشیر احمد بلوان، نیاز احمد بلوان و برادر اصغر معروف سماجی کارکن محمد اقبال بلوان بھی موجود تھے۔ محمد شریف بلوان نے 1978 میں بطور ٹیچر ڈوڈہ کے اولین نجی فلاحی اِدارے اسلامیہ فریدیہ ہائی سکول ڈوڈہ سے ایک ا±ستاد کے طور سفر کیا اور پھر 1981 میں سرکاری طور محکمہ تعلیم میں بطور ا±ستاد تعینات ہوئے اس موقع پر ا±ن کے اولین طلب علموں میں سے نثار احمد بانڈے نے ا±ن کی خدمت میں اپنی لکھی ہوئی نظم پیش کی تو صحافی و سماجی کارکن اشتیاق احمد دیو نے ا±ن کی چالیس سالہ طویل کیرئر پر روشنی ڈالی سکول کی صدر مدرسہ شاہدہ خان نے محمد شریف بلوان کو ایک محنتی کہنہ مشق طلبہ دوست ماہر استاد کے طور ا±ن کی خدمات کا ذکر کیا محمد شریف بلوان نے کئی سکولوں میں بطور صدر مدرس کے طور بھی کام کیا ا±ن کی پوری زندگی تدریس میں ہی گزری سماج کے مختلف طبقوں نے محمد شریف بلوان کی بقیہ زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ تدریسی سلسلہ کو آگے بھی جاری رکھیں گے۔راجہ عنایت اللہ خان، ایڈوکیٹ محمد اکبر کچلو، ڈاکٹر محمد ظفراللہ کرائیپاک، نصیر احمد کھوڑا، غلام حسن پامپوری، فیضان علی ترمبو، ڈاکٹر جاوید اقبال ترمبو، خواجہ کرامت اللہ نہرو نے محمد شریف بلوان کی بقیہ زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا