فوج کی طرح مزدور بھی وطن کا فخر ہیں:ڈاکٹر شہزاد

0
0

کہا مزدور طبقہ کے تمام مسائل کا حل کیا جائے
لازوال ڈیسک
جموںعالمی یوم مزدور کے موقع پر وائس چانسلر سائیں ناتھ یونیورسٹی ڈاکٹر شہزاد ملک نے اس مزدور طبقہ کو مبارک دی جنہوں نے ہندوستان کو ترقی پذیر ممالک کی صف میں کھڑا کرنے میں اپنا تعاون پیش کیا ۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی طرح مزدور بھی ہندوستان کی ترقی میں اپنا تعاون پیش کر رہے ہیں۔موصوف نے ریاست جموں و کشمیر کی حکومت پر زور دےتے ہوئے کہا کہ لیبر لاءکو سختی سے نافذ کیا جائے ۔وائس چانسلر نے حکومت سے کہا کہ مزدور طبقہ کے تمام مسائل کا حل کیا جائے ۔ان کے منریگا کے بقایہ جات ادا کئے جائیں،آنگن واڑی ورکر جو کئی مہینوں سر دھرنوں پر ہیں پر ہیں ان کے ماہانہ مشاہرے میں اضافہ کیا جائے ،رہبر تعلیم اساتذہ کے مشاہرے میں اضافہ کیا جائے اور ڈیلی ویجروں کی بروقت مستقلی کی جائے۔انہوں نے سول سوسائٹی ممبران اور نوجوانوں سے کہا کہ سامنے آکر مزدور طبقہ کو ان کے قانونی حقوق کے متعلق جانکاری دی جائے اور ضرورت پڑنے پر مزدوروں کے ساتھ ہو رہی نا انصافیوں کے خلاف آواز بھی بلند کی جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا