ریاسی پولیس نے ایک اور منشیات فروش پر کی کارروائی

0
0

نسل نو کو منشیات کی لت میں تباہ نہیں ہونے دیں گے:ایس ایس پی
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍ریاسی پولیس نے منشیات مافیہ کی کمر توڑتے ہوئے ایک اور منشیات فروش کو سلاخوں کے پیچھے پہنچایا ہے۔اطلاعات کے مطابق سورج ولد اندروساکنہسرواد، کٹرہ ضلع ریاسی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھااور پولیس نے اس سلسلے میں ایک معاملہ زیر نمبر 69/2022 زیر سیکشن 8/20/25 این ڈی پی ایس ایکٹ اورایف آئی آر نمبر 189/2023 زیر سیکشن 8/20 این ڈی پی ایس ایکٹ تھانہ پولیس کٹرہ میں درج کر کے مذکورہ شخص کو حراست میں لیا گیا تھا۔ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت بکنگ کے علاوہ اسے کئی بار کٹرا اور ریاسی کے نوجوانوں کو منشیات کی فراہمی کا راستہ ترک کرنے کی اسے ہدایات جاری کی گئی لیکن اس نے اپنا کام بدستور جاری رکھا ۔منشیات فروشی میں اس کے مسلسل ملوث ہونے اور عوام کی صحت اور بہبود کو بچانے کے لیے اس کے خلاف سخت قانون کے تحت مقدمہ درج کرنا ضروری تھا۔وہیںامیت گپتا جے کے پی ایس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ریاسی کی ہدایت پر پی ایس اے کے لیے اس کے ڈوزیئر تیار کیے گئے اور اب مذکورہ شخص کو جیل میں قید کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں ایس ایس پی ریاسی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ نسل نو منشیات کی لت میں تباہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا