جموں و کشمیر میں بی جے پی کی پراکسی حکومت کے تحت ایس سی اورپسماندہ طبقات محروم: رتن لال گپتا

0
0

کہا نیشنل کانفرنس اقتدار میں آنے پر غریب اور نادار لوگوں کے لیے شیر کشمیر آواس یوجنا شروع کرے گی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ جموں، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے صوبائی صدر رتن لال گپتا نے شیڈول کاسٹ (ایس سی) اور دیگر پسماندہ طبقات کو ان کی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم کرنے پر مرکز کی این ڈی اے حکومت کی سخت تنقید کی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر نے یہ بات یہاں شیر کشمیر بھون جموں میں ایس سی سیل کے چیئرمین وجے لوچن کی صدارت میں منعقدہ نیشنل کانفرنس شیڈیولڈ کاسٹ سیل کے ایک روزہ کنونشن سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔رتن لال گپتا، جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پراکسی حکومت کے تحت پسماندہ برادریوں کو مکمل طور پر نظر انداز اور محروم کیا جا رہا ہے۔سینئر این سی لیڈر نے اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ نیشنل کانفرنس درج فہرست ذات برادری سمیت پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے پوری طرح پرعزم ہے، کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوران اقتدار میں آنے کے بعد این سی حکومت مذکورہ بالا امتیازی سلوک کو ختم کرے گی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے ذریعے لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق اور سماجی انصاف سے محروم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی این سی حکومتوں میں ان برادریوں کے حقوق کا ہمیشہ تحفظ کیا گیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ نیشنل کانفرنس ہی تھی جس نے کسانوں کو زمین فراہم کرنے کا قانون لایا اور نافذ کیا جس کے نتیجے میں 80 فیصد ایس سی اور محروم طبقات کے لوگ مستفید ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی انصاف کی اصلاحات کے تحت بھی 80 فیصد استفادہ کنندگان ایس سی اور افسردہ طبقے کے لوگ تھے۔انہوں نے کہا نیشنل کانفرنس اقتدار میں آنے پر غریب اور نادار لوگوں کے لیے شیر کشمیر آواس یوجنا شروع کرے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا