لازوال ڈیسک
ریاسیضلع ریاسی سے ٹرائبل کورڈنیشن کمیٹی کے ضلع سیکرٹری محمد رفیق چوہدری نے ریاست کے گورنر سے گذارش کی ہے کہ ریاست میں فاریسٹ رائٹ ایکٹ کو لاگو کیا جائے تاکہ کئی عرصہ سے چلی آرہی گوجر بکروال طبقہ کی مانگ پوری ہو سکے۔انہوں نے کہا گورنر موصوف ایک ہمدرد اور تجربہ کار شخصیت ہیں اور گوجر بکروال طبقہ کے مسائل اور مشکلات سے بخوبی واقف ہیں۔انہوں نے پریس کے نام جاری ایک بیان میں کہا کہ ملک کے کئی حصوں میں یہ ایکٹ لاگو ہے اور جموں وکشمیر میں گوجر بکروالوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو خانہ بدوشوں کی زندگی گذار رہے ہیںجہاں اب ان کے مسائل حل کر نے ضروری بن چکا ہے اور یہ اس طبقہ کی دیرینہ مانگ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ طبقہ ہمیشہ مشکلات اور مسائل سے دوچار رہا ہے۔اس طبقہ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ مال مویشی لے کر جانے میں کئی دشواریوں کا سامنا رہتا ہے۔جس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طبقہ کو اج بھی گوناگون مشکلات کا سامنا ہے ۔