محمد یوسف کوہلی کے انتقال پر جہانگیر میر کا اظہار تعزیت

0
0

لازوال ڈیسک
پونچھ پونچھ کے ایک نامور ماہر تعلیم اور سابق ضلع ایجوکیشن آفیسر محمد یُوسف کوہلی کے انتقال پر سینئرکانگریس لیڈر اور سابق ڈپٹی چیئر مین قانون ساز کونسل جہانگیر حُسین میر نے گہرا دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیاتی پیغام میں اُنہوں نے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم متعدد صفات کے حامل تھے۔ وہ ایک قابل اُستاد، ماہر تعلیم، محنت و وفاداری کی مثال، غریب پرور، مہمان نواز، ایک بہترین منتظم اور نہایت سادہ طبیعت شخصیت کے مالک تھے۔ ضلعی سطح پر محکمہ تعلیم کے آفیسر کے اُن کے دورانیہ کو سُنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ اُنہوں نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی وفات سے ضلع پونچھ اپنے ایک محسن سے محروم ہوا ہے جس کا خلاءپُر ہونا مُشکل دکھائی دیتا ہے۔ موصوف نے پسماندگان سے کہا کہ وہ ان دُکھ بھرے لمحات میں اُن کے ساتھ برابر شریک ہیں۔اُنہوں نے مرحوم کی تسکینِ روح کی خاطر بارگاہِ خُداوندی میں دُعا مغفرت بھی کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا