ریاستی درجے اور دفعہ 370 کی بحالی کو لے کر جدوجہد جاری رہے گی: جاوید رانا

0
0

کہاہندوپاک کے مابین اگر بات چیت کے ذریعے مسائل حل ہوتے ہیں تومذاکرات شروع کرنے میں کوئی حرج نہیں

یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کابینہ کے وزیر جاوید رانا نے پیر کے روز کہاکہ ریاستی درجے اور دفعہ 370کی بحالی کو لے کر نیشنل کانفرنس کی جدوجہدجاری رہے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہندوپاک کے مابین اگر بات چیت کے ذریعے مسائل حل ہوتے ہیں تومذاکرات شروع کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف وزیر نے مینڈھر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ عمر عبداللہ کی سربراہی میں جموں وکشمیر سرکار لوگوں کی امیدوں اور خواہشات کے مطابق سسٹم کو چلائیں گی۔انہوں نے کہا :[ریاستی درجے کی بحالی کو لے کر نیشنل کانفرنس نے پہلی کابینہ میٹنگ میں ریزولیشن پاس کیا اور ہمیں امید ہے کہ مرکزی سرکار اس پر جلدازجلد فیصلہ لے گی۔‘

https://en.wikipedia.org/wiki/Javed_Ahmed_Rana
دفعہ 370کی بحالی پر جاوید رانا نے کہاکہ اس اہم مسئلے پر ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ان کے مطابق نیشنل کانفرنس لوگوں کے مسائل ان کی دہلیزوں پر حل کرنے کی خاطر کوشاں ہے۔حالیہ ملی ٹینٹ حملوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کابینہ وزیر نے کہاکہ پڑوسی ملک ہمیشہ سے ہی یہاں پر شرارت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا :’اگر ہندوپاک کے درمیان بات چیت کے ذریعے مسائل حل ہوسکتے ہیں تو مذاکرات شروع کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ ‘جل شکتی محکمہ میں نئی روح پھونکنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ اس محکمہ میں کافی خامیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی بھر پور سعی کی جائے گی۔

https://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا