مُبارک گُل نے اسمبلی کے پہلے اِجلاس کی تیاریوں کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

0
0

پہلے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کاخطاب اوراسمبلی کے سپیکر کے اِنتخاب کے لئے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے

ؒلازوال ڈیسک

سری نگر؍؍عبوری سپیکر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی مُبار ک گُل نے آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے اگلے ماہ کی 4 تاریخ کو بلائے گئے موجودہ یو ٹی قانون ساز اسمبلی کے پہلے اجلاس کی تیاریوں کے اِنتظا مات کا جائزہ لیا۔اجلاس کے آغاز کے پہلے دن لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی جانب سے منتخب ارکان سے اِفتتاحی خطاب کے علاوہ اسمبلی کے سپیکر کے اِنتخاب کے لئے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔میٹنگ میںسیکرٹری قانون ساز اسمبلی کے علاوہ ڈائریکٹر اسٹیٹس جموں و کشمیر ، ڈائریکٹر مہمان نوازی وخاطر خواہ ،ایس ایس پی، سیکرٹریٹ سیکورٹی، جنرل منیجرجے کے ٹی ڈی سی اور اِنفارمیشن، آئی ٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Mubarak_Gul
دوران میٹنگ عبوری سپیکر نے محکمہ اطلاعات کے افسران پر زور دیا کہ وہ ایوان کی کارروائی کی کوریج کے لئے میڈیا نمائندوںکے اِنتظامات کو یقینی بنائیں اور اجلاس کے موقعے پر سپیکر اور دیگر منتخب نمائندوں سے بغیر کسی پریشانی کے بات چیت کریں۔محکمہ کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ وہ ہال میں پبلک ایڈریس سسٹم اور مناسب تعداد میں مائیکروفون نصب کرکے ایل جی کے خطاب کی کوریج اور مواصلات کے اِنتظامات بہتر انداز میں کریں۔مُبارک گُل نے محکمہ اسٹیٹس پر زور دیا کہ وہ جموں میں اسمبلی کمپلیکس کو سرمائی اجلاس کے لئے تیار کرنے کے لئے کام کی رفتار کو مزید تیز کرے۔ اُنہوں نے انہیں یہ بھی ہدایت دی کہ وہ میڈیا بریفنگ کے لئے اسمبلی کمپلیکس کے لان میں میڈیا کے لوگوں کے لئے اِنتظامات کریں۔
اِس کے علاوہ اُنہوں نے سری نگر اور جموں میں اسمبلی سیکرٹریٹ کے سال بھر کام کاج کے لئے مطلوبہ ملازمین کے لئے مناسب رہائش کا اِنتظام کرنے کے لئے بھی کہا۔اِس موقعہ پرعبوری سپیکر نے محکمہ مہمان نوازی و خاطر تواضع کو ہدایت دی کہ سیکرٹریٹ کے لان میں میڈیا بریفنگ اور ممبران کے ساتھ سازگار ماحول میں بات چیت کے لئے واٹر پروف کینوپیز نصب کرکے ضروری اِنتظامات کئے جائیں۔ اُنہوں نے گراؤنڈ فلور میں قائم اسمبلی کینٹین میں معززین کے کھانے اور ریفریشمنٹ کے لئے مناسب تیاری کرنے کوبھی کہا۔

https://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا